امریکی یونیورسٹی میں طلباء کا احتجاج، اسرائیل مردہ باد کے نعرے

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مصری دارالحکومت قاہرہ میں واقع امریکی یونیورسٹی کے زیر اہتمام سابق اور موجودہ سفارت کاروں کی ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں اسرائیل میں تعینات سابق امریکی سفارت ڈینئل کرتزر نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر طلباء کی بڑی تعداد نے کانفرنس ہال کے باہر جمع ہو کراسرائیلی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

طلباء نے احتجاجی مظاہرے کی تصاویر اور فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جن میں طلباء کو اسرائیل کے خلاف سخت مشتعل دیکھا جاسکتا ہے۔سماجی کارکنوں کا کہنا ہے کہ امریکی یونیورسٹی کی کانفرنس کے موقع پر 150 طلباء نے احتجاجی جلوس نکالا ۔ طلباء وطالبات نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی مظالم کی مذمت میں بھی نعرے لگائے