بہادرآباد پر بننے والے انڈر پاسز کا دورہ کیاوزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ، وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی ، اور مشیر قانون سندھ مرتضیٰ وہاب نے بہادرآباد پر بننے والے انڈر پاسز کا دورہ کیا.

ہم چاہتے ہیں کہ عوام کی سہولیات کے لئے مزید کراچی کے تمام اضلاع میں جاری ترقیاتی کام مقررہ وقت سے قبل مکمل کرلئے جائیں. وزیر اعلیٰ سندھ

جہاں جہاں پر عوامی مشکلات کے ازالے کے لئے مزید منصوبوں کی ضرورت ہوئی ہم وہاں نئے منصوبوں پر جلد کام شروع کردیں گے. سید مراد علی شاہ

لیاری کی 12 اہم سڑکوں پت بھی کام تیزی سے جاری ہے اور اس میں سے زیادہ تر پر کام مکمل کرلیا جائے گا. وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ

کراچی میں پانی، سیوریج، سڑکوں کی ازسر نو تعمیر سمیت متعدد منصوبے مکمل کرلئے گئے ہیں اور باقی مانندہ پر کام تیزی سے جاری ہے. ناصر حسین شاہ

دو انڈر پاسز میں سے ایک کا کام مکمل کرلیا گیا ہے اور آئندہ ایک سے دو روز میں افتتاح کردیا جائے گا جبکہ دوسرے زیر تعمیر انڈر پاس کو بھی اسی ماہ میں مکمل کرلیا جائے گا. سعید غنی

کورنگی میں بھی زیر تعمیر 2 انڈر پاسز بھی اسی ماہ میں عوام کے لئے کھول دئیے جائیں گے. سعید غنی