اظہر علی ناکام کپتان، ان کی واپسی غلط فیصلہ تھا، فیصل جاوید

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل جاوید نے ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کی بطور کپتان واپسی کو غلط فیصلہ قرار دے دیا۔

جیو نیوز کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ اب تک پاکستان کرکٹ کو جگاڑ سے چلایا جاتا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اب کرکٹ کو ٹھیک کرکے دکھائیں گے۔

پی ٹی آئی سینیٹر نے مزید کہا کہ اظہر علی ناکام کپتان تھے، ان کو واپس لانا درست فیصلہ نہیں تھا۔

فیصل جاوید نے یہ بھی کہا کہ کرکٹ کو طویل مدتی پالیسی کے تحت ٹھیک کریں گے۔