وزیربلدیات سندھ سیدناصرحسین شاہ نے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کادورہ کیا۔

وزیربلدیات سندھ سیدناصرحسین شاہ نے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کادورہ کیا۔ سیدناصرحسین شاہ نے کراچی کو اضافی پانی کی فراہمی آب کےمنصوبے کا جائزہ لیا اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کے کوارڈینیٹر شہزاد میمن، ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان بھی موجود تھے۔سیدناصرحسین شاہ کو منصوبےکے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔سیدناصرحسین شاہ کو بتایا گیا کہ نئے پلانٹ سے کراچی کو 100 ایم جی ڈی پانی فراہم کیا جائے گا۔ پرانے پلانٹ سے کراچی کو 65 ایم جی ڈی پانی کی فراہمی کی جارہی تھی۔ نیا پلانٹ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے جس کو جلد مکمل کرلیا جائے گا اور اس سے پانی کی فراہمی تسلسل سے شروع کردی جائے گی۔ نئے پلانٹ کی تکمیل سے کراچی میں پانی کی فراہمی مذیدبہتر ہوگی اور پانی کی کمی کو پورا کیا جاسکے گا۔سیدناصرحسین شاہ نے دھابیجی پمپنگ پر کام کرنے والے مزدور رہنمائوں سے بھی بات چیت کی اور انکو یقین دلایا کہ کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ کو پرائیویٹائز نہیں کیا جارہا اور واٹربورڈ اسی طرح گورنمنٹ کے زیرِاثر کام کرتا رہے گا۔