شرجیل خان پی ایس ایل میں ایکشن دکھانے کو تیار

کرکٹ کرپشن میں سزا یافتہ ٹیسٹ اوپنر شرجیل خان پاکستانی ٹیم میں واپسی کیلئے مراحل طے کرتے ہوئے آگے بڑھ رہے ہیں۔ شرجیل خان نے کراچی کے نجی اسٹیڈیم میں پریکٹس شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق شرجیل خان نے رومان رئیس کی گیند پرکافی دیرتک پریکٹس کی
اوپنر شرجیل خان سزا کے بعد ری ہیب پروگرام مکمل کررہے ہیں۔ ری ہیب پروگرام کے تحت شرجیل خان کا آخری لیکچر آئندہ دو سے تین روز میں متوقع ہے
جارح مزاج اوپنر شرجیل خان پی ایس ایل کی گولڈ کیٹیگری میں شامل ہیں۔ 30 سالہ شرجیل خان ایک ٹیسٹ، 25 ون ڈے انٹرنیشنل کھیل چکے ہیں
شرجیل خان 15 ٹی 20 انٹرنیشنل میں بھی پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: شرجیل خان کا نوجوان کرکٹرز کو لیکچر

یاد رہے کہ شرجیل خان پر پی ایس ایل سیزن 2 کے دوران اسپاٹ فکسنگ الزام میں 5 سال پابندی لگی تھی