چین :ٹرک سے گرنے والے کنٹینر سے کار زد میں آنے سے بال بال بچ گئی

یوں تو آپ نے بال بال بچنے کی کہاوت سنی ہی ہوگی، لیکن جناب اس کہاوت کا عملی مظاہرہ چین میں اُس وقت دیکھنے کو ملا جب ایک کار بھاری بھرکم کنٹینرکی زد میں آنے سے بال بال بچ گئی۔
جی ہاں، یہ واقعہ چین کے صوبے ژی جیانگ کے شہر تائی ژو میں پیش آیا جب ایک ٹرک سے ٹائر گر گیا اور یوں پیچھے سے آتا ٹرک لڑکھڑایا اور اس پر رکھا کنٹینر نیچے گر گیا جبکہ اس دوران سڑک سے گرتی کار بھاری بھرکم کنٹینر کی زد میں آنے سے بال بال بچی۔

رپورٹ کے مطابق واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ دونوں ٹرک ڈرائیورز کو لاپرواہی پر پولیس کی جانب سے وارننگ جاری کی گئی ہے۔