کینگروز بھی ریسلنگ کے ماہر نکلے

یوں تو آپ نے کُشتی کے کئی مقابلے دیکھے ہوں گے لیکن جناب کینگرو بھی کسی ماہر ریسلر سے کم نہیں۔

یقین نہیں تو ویڈیو میں نظر آنے والے اِن کینگروز کو ہی دیکھ لیں جو ایک دوسرے پر لاتیں اور مکے برسا رہے ہیں۔

یہ مناظر آسٹریلیاکی ریاست نیو ساؤتھ ویلزکے وائلڈ لائف شیلٹر میں دیکھے گئے جہاں دو کینگروز لڑنے میں مصروف تھے۔

دونوں کینگروز کی دلچسپ لڑائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہو چکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں