بھارت کااگنی 3میزائل تجربہ ناکام

بھارت کا اگنی تھری میزائل پہلے مرحلے میں ہی فضا میں بلند ہوتے سمندر میں جا گرا۔اس میزائل کو بھارت کےعبدالکلام اوڑیسہ جزیرے کی تجربہ گاہ سے لانچ کیا گیا۔ میزائل نے اس وقت اپنی پرواز کی ابتدائی رفتار میں 115 کلومیٹر کا سفر کیا جب اس میں خرابی پیدا ہوگئی جس کے بعد اس نے اڑان کے راستے سے ہٹ کر مشن ٹیم کو درمیانی راستے پر ختم کرنے پر مجبور کیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آغاز سے لے کر پہلے مرحلے تک سب کچھ مشن منصوبے کے مطابق تھا لیکن اچانک اس میں خرابی پیدا ہوئی ۔ اگنی 3 میزائل ڈیڑھ ٹن وزنی جوہری ہتھیار کے ساتھ 3 ہزار سے 5 ہزار کلومیٹر تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ بھارت میں تیار کیے جانے والے ہتھیاروں کے نظام عام طور پر کاریگروں کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے خراب ہوتے ہیں اور بھارتی فوج اس کی بحالی کے ناقص معیار کوبہتر نہیں بنا سکی ہے ۔
یاد رہے کہ ماضی میں بھی بھارتی فوج اگنی 1 اور اگنی 2 کے آزمائشی مرحلے میں ناکام ہوئی تھی اور اب اگنی 3 کے تجربے میں بھی بھارتی سائنسدانوں کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ۔