کسی بھی چیز کی لت برباد کردیتی ہے‘، فضا علی

معروف اداکارہ فضا علی نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں نشے کے عادی افراد کی حالت زار اور معاشرے میں ان کے ساتھ کئے جانے والے سلوک کو بیان کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ہیش ٹیگ ’ یعنی بدنما داغ دھوئیں اور زنگی جئیں‘ کے کیپشن کے ساتھ ایک ویڈیو اپلوڈ کی۔
ویڈیو کے آغاز میں فضا علی کا کہنا تھا کہ کسی بھی چیز کی لت بہت بُری چیز ہے جو انسان کو برباد کردیتی ہے۔

فضا علی نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں عام طور پرنشے کے عادی افراد کو طنز اور توہین کا نشانہ بنایا جاتا ہے، ان افراد کی حالت کو کبھی بھی سنجیدگی سے نہیں لیا جاتا تھا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ بعض اوقات انسان کو کچھ سمجھ نہیں آتی تو وہ اپنی ناسمجھی میں اس راہ کا انتخاب کرتے ہیں۔

فضا علی نے درخواست کی کہ ایسے لوگوں کے ساتھ اچھا برتاؤ کریں، انہیں طنز کا نشانہ بنانے کے بجائے اُن کی کاؤنسلنگ کریں