کراچی ایئر پورٹ سے گھروں کو جانے والے مسافروں سے لوٹ مار والے گروہ کے ملزم کی تصویر سامنے آگئی

کراچی ایئر پورٹ سے گھروں کو جانے والے مسافروں سے لوٹ مار والے گروہ کے ملزم کی تصویر سامنے آگئی، ملیر کینٹ پولیس کےمطابق مدعی ندیم اختر نامی کا آبائی تعلق چکوال سے ہے،وہ دبئی سے کراچی ایئر پورٹ پہنچا اور وہاں سے بذریعہ ٹیکسی گھر نیو سعید آباد جاتے ہوئے ایم ایم عالم روڈ بالمقابل صائمہ اپارٹمنٹ پہنچا تو سلور رنگ کی ہنڈا سوک کار میں سوار پولیس کیپ پہنے ہوئے ملزمان پولیس کے کارڈ دیکھا کر تلاشی کے بہانے پرس میں موجود 6 ہزار درہم ، 10 ہزار روپے نقدی ، دبئی کا ڈرائیونگ لائسنس ، قومی شناختی کارڈ اور کریڈٹ کارڈ سمیت دیگر دستاویزات چھین کر فرار ہوگئے،واردات کے دوران ایک ملزم کی تصویر بنالی گئی،جس کی مدد سے پولیس ملزمان تک رسائ کے لیے کوشاں ہے۔