’روح‘ کیلئے فنکاروں کی نیک خواہشات

معروف اداکار و گلوکار محسن عباس کے آنے والے نئے گانے ’روح‘ کے لیے پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے بہت سے فن کاروں نے ویڈیو پیغام کے ذریعے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ایک طویل عرصے سےتنقید کا شکار اداکار و گلوکار محسن عباس حیدر نے گزشتہ دِنوں اپنے نئے آنے والے گانے ’روح‘ کا آفیشل پرومو جاری کیا تھا جس کے بعد کچھ لوگوں نے جہاں اُن کو تنقید کا نشانہ بنایا تو وہیں اُن کے مداحوں سمیت بہت سے نامور فنکاروں نے اُن کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا
معروف گلوکار فاخر محمود نے بھی اپنے ویڈیو پیغام میں محسن عباس کے نئے آنے والے گانے ’روح‘ کے لیے نیک خواہشات اور دلی تمناؤں کا اظہار کیا۔

اِن فنکاروں کے علاوہ بھی دیگر فنکاروں نے محسن عباس کے لیے اپنے ویڈیو پیغامات جاری کیے جن میں نورالحسن محمد،ثاقب ملک، رِدا عمران، افتخار ٹھاکُر، فرحانہ مقصود، سُہیل حیدر، آغا شیراز سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔

محسن عباس حیدر کا گانا ’روح‘ رواں ماہ 6 دسمبر کو ریلیز کیا جائے گا اوراس گانے کے میوزک ڈائریکٹر فراز کھوسہ ہیں۔

واضح رہے کہ معروف گلوکار و اداکار محسن عباس حیدر گزشتہ چند ماہ سے اپنی سابقہ اہلیہ فاطمہ سہیل کے گھریلو تشدد کے الزامات کی وجہ سے مداحوں کی تنقید کا نشانہ بنے ہوئے تھے۔