ملک ریاض نے کارروائی سے بچنے کے لیے برطانیہ کو 190 ملین پاؤنڈ دے دیے

لندن میں برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی کی کارروائی سے بچنے کے لیے پاکستان کے پراپرٹی ڈیلر ملک ریاض نے 19 کروڑ پاؤنڈ حوالے کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
برطانوی کرائم ایجنسی کے مطابق ملک ریاض کے خلاف دو سال سے تحقیقات ہو رہی تھیں۔ مختلف عدالتوں نے ملک ریاض کے برطانیہ میں اکاوَنٹ اور پراپرٹی منجمد کرنے کا حکم دے رکھا تھا۔
نیشنل کرائم ایجنسی نے ملک ریاض کی جانب سے تصفیے کے لیے 190 ملین پاؤنڈ کی پیشکش قبول کر لی ہے۔ برطانوی کرائم ایجنسی کے مطابق یہ اثاثے حکومت پاکستان کو واپس کیےجائیں گے۔ تصفیے کے تحت برطانوی کرائم ایجنسی نے ملک ریاض کی 50ملین پاوَنڈزکی پراپرٹی تحویل میں لے لی جبکہ پہلے سے منجمد اکاؤنٹس میں پڑے 140 ملین پاؤنڈ بھی حکومت کے ہو گئے -Pakistan24.tv-report


اپنا تبصرہ بھیجیں