مشہور ساحل زہریلے جھاگ سے سفید، جلدی امراض کا خدشہ

بھارت ان دنوں فضائی آلودگی کی لپیٹ میں ہے اور دارالحکومت نئی دہلی میں ائیر کوالٹی انڈیکس خطرناک حد سے بھی تجاوز کر چکا ہے، ایسے میں بھارت ریاست تامل ناڈو کے شہر چنئی کے مشہور ساحتی ساحل پر زہریلی جھاگ نے بھارت میں آلودگی کے خطرات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مسلسل چوتھے روز چنئی کے ساحل پر کئی کلو میٹر کے رقبے پر زہریلی جھاگ دیکھی جا رہی ہے جس سے ساحل سفید نظر آ رہا ہے تاہم حکام ابھی تک جھاگ بننے کی وجہ معلوم کرنے میں ناکام ہیں۔ڈاکٹرز کی جانب سے زہریلی جھاگ سے جِلدی امراض کے خدشے کے باوجود سیاحوں کی بڑی تعداد زہریلے جھاگ کے ساتھ سیلفیاں بنا رہی ہے اور بچے جھاگ میں کھیل کود رہے ہیں۔

نامل ناڈو پلوشن کنٹرول بورڈ کے حکام کی جانب سے زہریلی جھاگ کے نمونے جمع کرکے اس کا جائزہ لیا جارہا ہے اور اس دوران ماہی گیروں کو بھی سمندر میں جانے سے منع کردیا گیا ہے۔