سندھ کا یوم ثقافت: بااثر افراد نے قانون کی دھجیاں اڑا دیں

با اثر افراد نے ڈینفس کراچی کے مختلف علاقوں میں شدید ہوائی فائرنگ کر کے قانون کی دھجیاں اڑا دیں، فائرنگ کا یہ واقعہ 2 روز قبل سندھ کے یوم ثقافت پر پیش آیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق منچلے گانا بجاتے ہوئے فائرنگ کرتے رہے، پولیس ناکے پر جیسے ہی روکا گیا تو اہل کار کے سامنے بھی فائرنگ کی گئی، گاڑی میں بیٹھے شخص نے گالی دے کر کہا کہ ہمیں کوئی نہیں پکڑ سکتا۔کم دسمبر اتوار کے دن سندھ کا یوم ثقافت تھا، جسے کراچی سمیت صوبے بھر میں روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا، ہر طرف سندھی ٹوپی اور اجرک کی بہار نظر آئی، شہر قائد میں مرکزی تقریب پریس کلب کے سامنے منعقد ہوئی‘ فوارہ چوک پر سندھی ٹوپی اور اجرک پہنے مرد، خواتین، بچے بزرگ ثقافتی رقص کرتے رہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے یوم سندھی ثقافت پر پیغام دیتے ہوئے کہا تھا کہ سندھی ثقافت انسانیت دوستی، ملنساری اور دلیرانہ مزاج کی آئینہ دار ہے۔