دبئی میں دلچسپ ایئر شو کا انعقاد

متحدہ عرب امارات میں قومی جشن کا آغاز ہو گیا ہے اور اس حوالے سے مختلف ایونٹس کا بھی انعقاد کیا جارہا ہے۔

دبئی میں بھی48ویں قومی دن کی مناسبت سے ایئر شو کیا گیا جس میں ہوا بازی کے شعبے سے تعلق رکھنے والے ماہر پائلٹس نے اپنے فن کا بھرپور مظاہرہ کر کے نہ صرف اس دن کو بھرپور انداز میں منایا بلکہ دیکھنے والوں کو دنگ کردیا۔

ماہر ہوا بازوں نے جہاز، ہیلی کاپٹرز اور جیٹ طیاروں کو اُڑاتے ہوئے آسمان پر دیوہیکل دل کی شکل بنانے سمیت ایسے حیرت انگیز کرتب پیش کئے۔

ایئر شو میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور قومی دن کی خوشی کو خوب انجوائے کیا۔