چین: پانڈوں کی برفباری میں شرارتیں

پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک کے شہروں میں برفباری کے ساتھ سرد موسم جاری ہے اور برفباری نے جہاں انسانوں کو خوش کردیا ہے وہیں جانور بھی اس سے خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

ویڈیو میں نظر آنے والے ان چار شرارتی پانڈوں کو ہی دیکھ لیں جو برف سے کھیلنے میں مصروف ہیں
چین کے دارالحکومت بیجنگ کے ر یسرچ بیس سینٹر میں موجود پانڈوں نے سفید روئی کے گالے دیکھے تو جھوم اُٹھے۔

برف پر لوٹ پوٹ ہوتے کھیلتے کودتے اور ایک دوسرے سے لڑتے جھگڑتے شرارتی پانڈوں کے دلچسپ انداز پردیکھنے والے بھی خوب محظوظ ہوئے اور مسکرا ئے بغیر رہ نہ سکے