کاغذ پر حقیقت کے رنگ بھرنے والا جاپانی فنکار

یوں تو آرٹ کی دنیا میں فنکاروں کی کمی نہیں لیکن کچھ لوگ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ ایسے منفرد انداز میں کرتے ہیں کہ دیکھنے والے بھی تعریف کیے بنا رہ نہ سکیں۔

جاپان سے تعلق رکھنے والے Kohei Ohmoriنامی پچیس سالہ اس نوجوان کا شمار بھی ایسے ہی فنکاروں میں کیا جا سکتا ہے جس نے پینسل کے ذریعے کاغذ پر حقیقیت کے رنگ کچھ اس انداز میں بھر دیئے ہیں کہ جنہیں دیکھ کر بالکل بھی نہیں لگتا کہ یہ اسکیچ کی گئی ہیں۔

جاپانی فنکاراپنی اس مہارت کی بنا پر اب تک کئی فن پارے تیارکر چکا ہے جنہیں دیکھ کر لوگ داد دینے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔