گھریلو اشیاکو متوازن رکھنے والا فلسطینی نوجوان

فلسطین سے تعلق رکھنے والے ایک با صلا حیت نوجوان نے اپنے فن کی بدولت گھریلو اشیاء سے شاندار توازن کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیکھنے والوں کوحیران کردیا ہے۔

فلسطینی نوجوان محمد الشنبری بھاری بھرکم اشیا کو نہایت کامیابی سے ایک دوسرے کے اوپر اس طرح سے رکھتا ہے کہ وہ مقناطیس سے چپکے ہوئے معلوم ہوتے ہیں۔

کرسی کے ایک پائے پر گیس کے دو سلنڈر، شیشے کی عام بوتل پر پورا ٹی وی رکھنے سمیت بھاری بھرکم اشیاء کو چھوٹی چیزوں پر توازن برقرار رکھتے ہوئے رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اس بے مثال اور حیرت انگیز توازن کا مظاہرہ دیکھ کر لوگ بھی دنگ رہ گئے ہیں اور فلسطینی نوجوان کی مہارت کو سراہ رہے ہیں