دبئی میں کنسرٹ’ دل دل پاکستان‘ سے گونج اٹھ

دبئی میں معروف بینڈ ’جنون ‘ کا کنسرٹ پاکستان کے شہرہ آفاق ملی نغمے ‘دل دل پاکستان’سے گونج اٹھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے کنسرٹ کی ویڈیو اپلوڈ کی اور بتایا کہ کنسرٹ میں موجود پانچ ہزار سے زائد لوگوں نے مل کر ’دل دل پاکستان‘ گایا۔
جنون بینڈ کے بانی سلمان احمد نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ جنید جمشید آج ضرور سُن رہے ہوں گے۔
جمعے کو دبئی ڈیوٹی فری ٹینس اسٹیڈیم میں جنون کے کنسرٹ کا انعقاد کیا گیا جہاں حاضرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور خوب انجوائے کیا