ٹیم کے کھلاڑی کیسے ہیں؟ ویرات نے سب بتادیا

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ کرکٹر ایشانت شرما سب سے سینیئر ہونے کے باوجو د زیادہ مذاق کا نشانہ بنتے ہیں۔

بھارتی ویب سائٹ کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں ویرات نے انکشاف کیا کہ جسپریت بمرا بہت شرمیلے ہیں، ان کی شخصیت میں ٹھہراؤ ہے لیکن وہ حیران کن طور پر مزاحیہ ہیں اور وہ صرف ٹھیک موقع پر جملہ کستے ہیں۔ ان کی ٹائمنگ بہترین ہے
بھونیشور کمار کے حوالے سے کوہلی نے بتایا کہ وہ پکے یو پی (اترپردیش) کے لگتے ہیں، ہر وقت مذاق کرنے والے۔

انہوں نے بتایا کہ ساتھی کھلاڑی شامی اور امیش بھی بھونیشور کمار کے ساتھ مل جاتے ہیں۔

ویرات کوہلی نے اپنے انٹرویو میں ٹیم کے کھلاڑیوں سے متعلق کئی دلچسپ باتیں بتائیں
کوہلی کا کہنا تھا کہ ’میں نے اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کے درمیان کبھی سنجیدہ نوعیت کی لڑائی، اختلاف یا جلن نہیں دیکھی، جو ان کی سب سے بڑی طاقت ہے۔