چیف آف ایئر اسٹاف چیلنج کپ پولو پی اے ایف بلیو نے جیت لیا

اٹھائیسواں چیف آف ایئر اسٹاف چیلنج کپ پولو ٹورنامنٹ پی اے ایف بلیو نےجیت لیا۔ سنسنی خیز فائنل میں آسیان کالا باغ کو تین کے مقابلہ میں ساڑھے چار گول سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

فائنل کے مہمانِ خصوصی پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے انعامات تقسیم کیے۔

اسلام آباد پولو کلب میں کھیلے گئے فائنل میں دلچسپ مقابلہ ہوا، پہلے چکر میں کوئی بھی ٹیم گول نہ کر سکی، تاہم محمد سمیع نے دوسرے چکر میں آسیان کالا باغ کو دو گول کی برتری دلا دی۔ پی اے ایف بلیو کے حمزہ نے گول کر کے میچ دلچسپ بنا دیا۔
چوتھے چکر میں آسایان کالا باغ کے حیدر اسد نے ایک گول کیا لیکن پی اے ایف بلیو کی جانب سے کھیل کے آخری لمحات میں حمزہ نے بالترتیب دو اور ایئر وائس مارشل عامر مسعود نے ایک گول کر کے اپنی ٹیم کو فاتح بنا دیا۔

فائنل کے مہمانِ خصوصی پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے انعامات تقسیم کیے