شہربھر میں کھلے مین ہولز پر ڈھکن اور رنگ سلیب رکھنے کی مہم

کراچی (    )ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان کی ہدایات پر واٹربورڈ کے سیوریج ڈپارٹمنٹ نے شہربھر میں کھلے مین ہولز پر ڈھکن اور رنگ سلیب رکھنے کی مہم پیر کو بھی جاری رکھی جبکہ بوسیدہ و ٹوٹنے والے مین ہولز کی مرمت کاکام بھی کیا جارہا ہے، شہر کے مختلف علاقوں میں واٹربورڈ کے عملے نے سیوریج لائنوں کی صفائی ،پانی کی لائنوں کی مرمت ولیکیجز کے خاتمہ سمیت دیگر کام سرانجام دیئے، واٹربورڈ کے کمپلین سینٹرکو موصولہ فراہمی و نکاسی آب اور بلوںسے متعلق متعددشکایات کا بھی ازالہ کیا گیا،تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں ایک اجلاس کے دوران واٹربورڈ کے شعبہ نکاسی آب کے افسران کو ایم ڈی واٹربورڈ کی جانب سے شہر بھر میں کھلے مین ہولز پر مین ہولز کور اور رنگ سلیب رکھنے کی ہدایات پرنارتھ ناظم آباد کے مختلف بلاکس کریم آباد چورنگی ، گلشن اقبال کے مختلف بلاکس ، فیڈرل بی ایریا ،لیاری ، لانڈھی ،کورنگی ، بفرزون ،نارتھ ونئی کراچی سمیت شہر کے دیگر علاقوں میں کھلے مین ہولز پر مین ہولز کور اوررنگ سلیب رکھنے کا کام تیزی سے جاری ہے ،علاوہ ازیں واٹربورڈ کے کمپلین سینٹر کو فراہمی ونکاسی آب سے متعلق شہریوں کی جانب سے موصولہ متعدد شکایات کا ازالہ کردیاگیا ہے، واٹربورڈ کے عملے نے طویل جدوجہد کے بعد ناظم آباد 3ایف کے قریب دھنسنے والی18انچ قطر کی سیوریج لائن کو تبدیل کردیا ،لائن کی تبدیلی کے باعث ناظم آباد عید گاہ ، عباسی شہید اسپتال سمیت دیگرملحقہ علاقوںمیں سیوریج اوورفلو کی شکایات کاخاتمہ ہوگیا ہے ،واٹربورڈ کے عملے نے سیوریج اوورفلو کے تدارک کیلئے راڈنگ ،جیٹنگ وسیورکلینگ مشینوں کے ذریعے شیریں جناح کالونی ،یوسی 14لیاری ٹاو ¿ن،چاندنی چوک ، گلستان جوہر اور دیگرعلاقوںمیں سیوریج لائنوں کی صفائی کی جبکہ ونچنگ مشینوں کے ذریعے سفورا چورنگی ،یوسی30 سیکٹر4بی سرجانی ٹاو ¿ن،شادمان ٹاو ¿ن ،شاہ فیصل کالونی ، بنارس ، فیڈرل بی ایریا سمیت دیگرعلاقوںمیںنکاسی آب کی لائنین صاف کرکے نکاسی آب کے نظام کو رواں کردیا ہے ،اسلامیہ کانٹانیشنل ہائی وے کے قریب 48انچ قطر کی پانی کی لائن کی مرمت کرکے رساو ¿ کا خاتمہ کردیاگیا،قصبہ پمپنگ اسٹیشن سائٹ ٹاو ¿ن کی موٹروں کی مکمل اوورہالنگ کی گئی، اس سبب ملحقہ علاقوں میں پانی کی فراہمی میں بہتری آئی ہے ،جے ایریا لانڈھی میں15انچ قطر کی لائن کا کھوج لگا کر لائن کی مکمل صفائی کی گئی ،مذکورہ لائن قدیم اور عرصہ سے خستہ حالی کا شکارتھی ،لانڈھی انڈس روڈ پر 33انچ قطر کی لائن کی مرمت کرکے لیکیجز کا خاتمہ کیاگیا،5اے نیوکراچی میں دھنسنے والی 12انچ قطر کی سیوریج لائن تبدیل کی گئی ،لیاری ٹاو ¿ن یوسی 36پمپنگ اسٹیشن کے سیوریج ٹینک کی صفائی کی گئی،پرانا گولیمار یوسی 6میں 10انچ قطر کی پانی کی لائن بچھادی گئی ہے ،بندھانی گوٹھ کیماڑی میں 6انچ قطر کی پانی کی لائن میں بہترتقسیم آب کیلئے والوز نصب کیئے گئے ،سرجانی ٹاو ¿ن سے گزرنے والی 48انچ قطر کی سیوریج لائن پر نئے مین ہولز تعمیر کیئے گئے ہیں ،پدر گراو ¿نڈ لیاری میں 12 انچ قطر کی پانی کی لائن تبدیل کردی گئی ہے جبکہ پدرگراو ¿نڈ پمپنگ اسٹیشن سے ڈاکٹر رشید روڈ بھٹہ ولیج تک 6انچ قطرکی پی ای پائپ لائن بچائی گئی،نیپا چورنگی گلشن اقبال کے قریب 15انچ قطر کی خستہ سیوریج لائن تبدیل کی گئی۔
کراچی(   ) کے الیکٹرک اپنے فیڈرکی سالانہ مرمت کیلئے 4دسمبر کو صبح 8سے رات 8بجے تک پپری پمپنگ اسٹیشن کو بجلی کی فراہمی بند رکھ گا ،اس سبب بدھ 4دسمبرکو صبح 8سے رات8بجے تک پپری پمپنگ اسٹیشن سے منسلک لانڈھی،کورنگی،شاہ فیصل کالونی ، قیوم آباد، اخترکالونی ، کشمیر کالونی ، قائد آباد، ظفر آباد ، ڈیفنس ہاو ¿سنگ سوسائٹی کو پانی کی فراہمی بند رہے گی ، ایم ڈی واٹربورڈ انجینئر اسداللہ خان نے ان علاقوں کے مکینوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کسی پریشانی سے بچنے کیلئے پانی کاذخیرہ کرلیں اور پانی احتیاط سے استعمال کریں ۔
ہینڈآو ¿ٹ نمبر(pro-kwsb.12,19 ´(1,2, رضوان حیدر انفارمیشن اینڈپبلک ریلیشنز آفیسر کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ

اپنا تبصرہ بھیجیں