عرفان میمن نے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا چارج سنبھال لیا

عرفان میمن نے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا چارج سنبھال لیا،پہلے روز آپریشنز ونگ کی بریفنگ  پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروسز کے 35ویں کامن کے آفیسر،سپیشل سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر بھی رہے ہیں  ملاوٹ کا خاتمہ، اتھارٹی کا دائرہ کار تحصیل کی سطح تک پھیلانا اور قوانین میں مزید جدت لانا ترجیحات ہیں۔عرفان میمنپنجاب فوڈ اتھارٹی کو مکمل فعال کرنے کے لیے مطلوبہ سٹاف کی بھرتی اولین ترجیح ہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی لاہور 2 دسمبر: ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عرفان میمن نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔عرفان میمن پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروسز کے 35ویں کامن کے آفیسر ہیں۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی تعیناتی سے قبل عرفان میمن سی ای او پنجاب ہیلتھ فیسلٹیز مینجمنٹ کمپنی تھے۔یاد رہے اس سے قبل عرفان میمن سپیشل سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر بھی رہ چکے ہیں۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا عہدہ سنبھالتے ہی پہلے روز آپریشنز ونگ کی بریفنگ لیتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ ملاوٹ کا خاتمہ، قوانین میں مزید جدت اور اتھارٹی کا دائرہ کار تحصیل کی سطح تک پھیلانا اولین ترجیحات ہیں۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کو مکمل فعال کرنے کے لیے مطلوبہ سٹاف کی بھرتی بھی ترجیحات میں شامل ہے۔                                          ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں