عمران فاروق قتل کیس میں اہم پیشرفت

عدالت میں آلہ قتل اور واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج پیش کی گئی ہے۔ ان دونوں شواہد کے ساتھ کرائم سین کی ڈائیا گرام اور نقشہ بھی عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں انسداد دہشتگردی کی عدالت جج شاہ رخ ارجمند نے عمران فاروق قتل کیس کی سماعت کی۔

واقعہ میں ملوث تینوں ملزمان خالد شمیم، محسن اور معظم عدالت میں پیش ہوئے۔

عمران فاروق کیس کے برطانیہ میں چیف انویسٹیگیشن آفیسر نے ریکارڈ پیش کیا۔

چیف انویسٹیگیشن افسر سٹیورڈ گرین وے نے عدالت کو بتایا کہ عمران فاروق کیس کی تفتیش کا نام ’آپریشن ہیسٹار‘ رکھا گیا ہے۔

عمران فاروق قتل کیس میں نامزد ملزم محسن علی کا تعلیمی اور کالج حاضری کا ریکارڈ عدالت میں پیش کیا گیا۔

محسن علی کی برطانیہ پہنچنے سے متعلق دستاویزات اور ای میلز بھی عدالت میں پیش کی گئیںبرطانوی شواہد میں فرانزک رپورٹ، اہم ترین گواہوں کے بیانات اور فنگر پرنٹس رپورٹس تیار کرنے والے ماہرین کے بیان بھی شامل تھے۔

مذکورہ کیس میں عدالت عالیہ کے حکم پر ٹرائل کورٹ نے کارروائی روک رکھی ہے اور ایف آئی اے کو ثبوت فراہم کرنے کے لیے وقت دیا گیا تھا۔