اپوزیشن کا الیکشن کمیشن کو جلد فعال بنانے کیلئے سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ

سردار ایاز صادق نے کہا کہ عمران خان فارن فنڈنگ کیس کے باعث الیکشن کمیشن کو دانستہ طور پر غیر فعال رکھنا چاہتے ہیں۔ اس لئے الیکشن کمیشن کو جلد از جلد فعال بنانے کے لیے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کریں گے۔سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے معاملے پر عمران خان بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، عمران خان نے خود اپنے وزرا کو بتایا کہ نواز شریف کی صحت ٹھیک نہیں۔ میڈیکل بورڈ نے بتایا کہ نواز شریف کی صحت ٹھیک نہیں۔ کم پلیٹس پلیٹس والا مریض بھی چل پھر سکتا ہے، ہم یہ نہیں چاہتے کہ نواز شریف ہمیں وہیل چیئر پر نظر آئیں۔
پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزازاحسن نے بھی میڈیا سے بات چیت کے دوران الیکشن کمیشن کے ممبران کے تعین کامعاملہ عدالت میں جانے کو بدقسمتی قرار دےدیا۔دوسری طرف چیئرمین سینیٹ کو وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی جانب سے صوبائی ارکان کے نام موصول ہوگئے ہیں۔صادق سنجرانی کل سپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر سے ملاقات کریں گے،، جس میں وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے تجویزکردہ ناموں پر غور کیاجائے گا۔