’’صبا قمر ’واحد پیس‘ ہیں، ان کی اور کوئی شاخ نہیں‘‘، سرمد سلطان

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف ہدایت کار اور اداکار سرمد سلطان کھوسٹ نے اداکارہ صبا قمر کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے۔

سرمد سلطان کھوسٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی آنے والی فلم ’کملی‘ کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ صبا قمر کے ہمراہ لی گئی ایک تصویر شیئر کی اور اداکارہ کی تعریفیں کیں۔

سرمد کھوسٹ نے صبا قمر کی تعریف کرتےہوئے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’کچھ ایسے اداکار ہیں جو بہت زیادہ صلاحیتوں کے مالک جبکہ کچھ خوبصورت بھی ہیں، اسی طرح چند ایسے ہیں جو اپنے کام میں مکمل مہارت رکھتے ہیں، ان تمام کو ایک جگہ ملائیں اور مزید خصوصیات شامل کریں تو صبا قمر بنتی ہیں
صبا قمر کا شمار منجھی ہوئی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے بالی ووڈ انڈسٹری تک رسائی حاصل کی اور ورسٹائل اداکار عرفان خان کے ساتھ ہندی میڈیم میں مرکزی کردار ادا کیا۔