نک جونس مجھے ہمسفر بنانے کیلئے آپ کا شکریہ، پریانکا چوپڑا

بالی ووڈ اسٹار پریانکا چوپڑا نے نک جونس سے شادی کی پہلی سالگرہ کے موقع پر اپنے شوہر نک جونس کا شکریہ ادا کیا ہے۔

بھارتی فلم اسٹار پریانکا چوپڑا اور اُن کے شوہر امریکی گلوکار نک جونس آج اپنی شادی کی پہلی سالگرہ منا رہے ہیں۔

اِسی موقع پر پریانکا چوپڑا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی شادی کی کچھ تصاویر شیئر کی جس کے کیپشن میں اُنہوں نے نک جونس کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں نے شادی کے وقت آپ سے جو وعدہ کیا تھا وہ آج بھی ہے اور ہمیشہ ایسے ہی قائم رہے گا، آپ نے مجھے ہر لمحے خوشی دی ہے، مجھے ہمسفر بنانے کے لیے آپ کا بہت شکریہ، شادی کی پہلی سالگرہ بہت مبارک ہو۔
اُنہوں نے اپنے کیپشن میں اُن سب لوگوں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے پریانکا چوپڑا اور نک جونس کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا
واضح رہے کہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نک جونس گزشتہ سال دسمبر میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، اِس جوڑےنے ہندو اور عیسائی مذہب دونوں کے مطابق شادی کی رسمیں ادا کی تھیں