ممتاز علی شاہ سندھ کے بہترین چیف سیکرٹری ثابت ہوئے

ستمبر 2018 سے اپنے فرائض سنبھالنے والے چیف سیکرٹری سندھ ممتاز علی شاہ  نے اب تک صوبے کی بہترین انداز سے خدمت کی ہے ۔وفاق اور صوبے میں دو مختلف سیاسی جماعتوں کی حکومتیں ہونے کے باوجود انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومت کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ کو بہترین انداز سے آگے بڑھانے میں اپنا مثبت کردار ادا کیا ہے مشکل صورتحال میں جرات مندانہ فیصلے کئے ہیں صوبے میں کرپشن کے خلاف صفر برداشت کے عزم کے ساتھ اقدامات کئے ہیں اور صوبے میں حکومتی کارکردگی کو بہتر کرنے میں نمایاں پیش رفت کی ہے ۔گو کہ مختلف شعبوں میں مشکلات اور چیلنج بہت زیادہ ہیں ابھی بہت کام ہونا باقی ہے ہر محکمے اور شعبے میں بہتری کی بہت گنجائش ہے اور توقعات کا گراف بھی بہت بلند ہے تمام تر مشکلات اور چیلنجوں کے باوجود ممتاز علی شاہ اور ان کی ٹیم نے صوبے میں بہترین کارکردگی کے لحاظ سے اپنا مثبت مفید اور موثر کردار ادا کیا ہے جس پر وہ قابل مبارکباد ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں