اس سال سائنس اورٹیکنالوجی کے بجٹ میں نمایاں اضافہ ہوا : فواد چوہدری

وفاقی وزیر سائنس اورٹیکنالوجی فواد چوہدری نےکہا کہ وزیر اعظم کی بھرپور سپورٹ سے ہم پاکستان کو ریسرچ اور ٹیکنالوجی کی دنیامیں واپس لائےہیں ،اگلے سال بجٹ میں ہزار گنا اضافے کی کوشش کروں گا۔انہوں نے کہا کہ چین کے بعد روس سے وزارتی کمیشن قائم ہو رہے ہیں اب توجہ یورپی یونین اور امریکہ پر ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ ہم انجن نہیں بنا سکے جو ہماری ناکامی تھی لیکن اگلے تین سالوں میں ہم سولر پینل اور لیتھیم بیٹری بنائیں گے اور انرجی کا پورا نظام تبدیل ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح جہلم بائیو ٹیک پارک جنوبی ایشیا کا سب سے بڑا ہربل میڈیسن پارک ہو گا۔ہمارا ملک جنوبی ایشیا میں بیٹری سےبسیں بنانے والا پہلا ملک ہوگا۔