امریکی لڑکی کو بچوں کی کُرسی پر بیٹھنا مہنگا پڑ گیا

امریکی لڑکی کو بچوں کی کرسی پر بیٹھنا مہنگا پڑ گیا، 90 منٹ تک کُرسی میں پھنسی لڑکی کو ریسکیو اہلکاروں نے آزاد کیا۔

بچے اکثر اپنی شرارتوں کی وجہ سے کبھی خود کو واشنگ مشین میں تو کبھی دروازے، کھڑکی کی ریلنگ میں پھنسا بیٹھتے ہیں لیکن یہاں تو بچے ہی نہیں بڑے بھی اپنی غلطیوں کی وجہ سے خود کو مشکل میں ڈال دیتے ہیں۔ویڈیو میں نظر آنے والی اس لڑکی کو ہی دیکھ لیں جو دوستوں کی شرط پر بچوں کی کُرسی پر بیٹھی اور پھنس گئی۔

یہ دلچسپ واقعہ امریکی ریاست Idaho کے ایک ریسٹورنٹ میں پیش آیا جب ایک لڑکی کے دوستوں نے اُسے بچوں کی مخصوص کُرسی پر بیٹھنے کا چیلنج کیا تو اس نے بھی یہ چیلنج پورا کرنے کی ٹھانی اور کُرسی پر بیٹھی تو گئی لیکن پھر اُٹھ نہ سکی۔
90 منٹ تک مشکل میں پھنسی لڑکی کو کُرسی سے آزاد کروانے کے لیے آدھا درجن رسیکیو اہلکار آئے اور پھر بہت سی کوششوں کے بعد لڑکی کو کُرسی سے آزاد کروایا۔

اِس طرح کُرسی میں لڑکی کے پھنسنے پر جہاں اُس کے دوستوں اور وہاں موجود افراد نے خوب مذاق بنایا وہیں یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی خوب مقبول ہو رہی ہے۔