انسانوں کی طرح چائے کا شوقین گھوڑا

برطانوی پولیس اسکواڈ کا گھوڑا بھی انسانوں کی طرح چائے کا شوقین ہے جو اپنی صبح کا آغاز ایک کپ چائے کے ساتھ کرتا ہے۔

عام طور پر بہت سے افراد ایسے ہوتے ہیں جو چائے پینے کے شوقین ہوتے ہیں جن کی صبح چائے کے کپ سے ہی ہوتی ہے لیکن یہاں تو جانور بھی چائے کے شوقین نکلے۔ ویڈیو میں نظر آنے والے اس گھوڑے کو ہی دیکھ لیں جو چائے پینے کا شوقین ہے اور صبح کا آغاز چائے پی کر کرتا ہے۔
برطانوی پولیس کے سکواڈ میں شامل Jake نامی گھوڑا اپنی ہر صبح کا آغاز چائے پی کر کرتا ہے اور جب تک اسے صبح چائے کا کپ نہ دیا جائے یہ کچھ نہیں کرتا۔

ٹرینر کا کہنا ہے کہ جیک صرف صبح ایک کپ چائے پیتا ہے اور اگر ایسا نہ ہو تو وہ سُست رہتا ہے۔

واضح رہے کہ چائے کے مزے لیتے اِس برطانوی گھوڑے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے