کراچی: عاطف اسلم کا کنسرٹ متنازع ہوگیا

کراچی میں 7 دسمبر کو ہونے والا عاطف اسلم کا کنسرٹ متنازع ہوگیا۔

معروف گلوکار عاطف اسلم نے 7دسمبر کو بیچ پارک کلفٹن میں کنسرٹ کرنا تھا جو ڈائریکٹر جنرل پارکس کے بیان کے بعد متنازع ہوگیا ہے۔

ڈی جی پارکس آفاق مرزا نے عاطف اسلم کے کنسرٹ کو فراڈ قرار دے دیا ہے۔

معروف گلوکار کے کنسرٹ کی انتظامیہ کے مطابق ان کے پاس عاطف اسلم کے کنسرٹ کو کرانے کی اجازت موجود ہے۔