یو اے ای، شاہی خاندان کے فرزند ہولناک حادثے میں جاں بحق

اماراتی میڈیا کا کہنا ہے کہ شاہی خاندان کا ایک نوجوان موٹرسائیکل کے حادثے میں جاں بق ہوگیا، یہ افسوسناک واقعہ الدھائت کے علاقے میں پیش آیا جہاں موٹرسائیکل سوار شیخ سقر بن طارق بن قید القسیمی جان لیوا حادثے میں خالق حقیقی سے جاملے۔راس الخیمہ پولیس نے واقعے سے متعلق بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں متوفی کو شدید چوٹیں آئیں جو جان لیوا ثابت ہوئیں اور انہیں مردہ حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔