پنجاب میں 129 افسران تبدیل

پنجاب حکومت نے سی سی پی او لاہور بی اے ناصر کو تبدیل کرکے ایڈیشنل آئی جی پولیس ٹریفک پنجاب لگا دیا ہے جبکہ ان کی جگہ ڈی آئی پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی پنجاب ذوالفقار حمید کو’’ اون پے اینڈ سکیل‘‘پر سی سی پی او لاہور لگا دیا جبکہ ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پولیس پنجاب فاروق مظہر کو آر پی او شیخوپورہ لگا دیا ہے اور وہاں تعینات سہیل حبیب تاجک کو تبدیل کرکے آر پی او راولپنڈی لگا دیا ہے اس کے علاوہ آر پی او بہاولپور عمران حمید کو تبدیل کرکے آئی جی آفس میں ڈی آئی جی ڈسپلن اینڈ انسپکشن آئی اے بی لگا دیا ڈی آئی جی کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج لاہور فیاض احمد دیو کو تبدیل کرکے آر پی او بہاولپور آر پی او راولپنڈی کیپٹن (ر) حسان طفیل کو تبدیل کرکے ڈی آئی جی کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج لاہور ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون سی پی او آفس رفعت مختار کو تبدیل کرکے آر پی او فیصل آباد اور وہاں تعینات غلام محمود ڈوگر کو تبدیل کرکے ڈی آئی جی انفارمیشن ٹیکنالوجی پنجاب لگا دیا ہے۔

اس کے علاوہ ڈی آئی جی آپریشنر لاہور اشفاق احمد خان کو تبدیل کرکے ڈی آئی جی سیکورٹی ڈویژن لاہور جبکہ ڈی آئی جی لاجسٹک اینڈ پروکیورمنٹ سی پی او آفس لاہور رائے بابر سعید کو ڈی آئی جی آپریشنر لاہور لگا دیا ہے۔ آئی جی آفس میں تعینات ڈی آئی جی( ڈسپلن اینڈ انسپکشن آئی اے بی) محمد احسان یونس کو سی پی او راولپنڈی جبکہ وہاں تعینات کیپٹن (ر) محمد فیصل رانا کو ڈی آئی جی لاجسٹک اینڈ پروکیورمنٹ لگا دیا ہے۔ ڈی آئی جی کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج ملتان گوہر مشتاق بھٹہ کو تبدیل کرکے سی پی او گوجرانوالہ جبکہ وہاں تعینات ڈاکٹر معین مسعود کو او ایس ڈی کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ ڈی آئی جی کائونٹر ٹیرازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب محمد سہیل چوہدری کو سی پی او فیصل آباد لگا دیا ہے جبکہ وہاں تعینات محمد اظہر اکرم کو ڈی آئی جی (سی ٹی ڈی )پنجاب لگا دیاہے۔ تقرری کے منتظر محمد شعیب خرم کو ڈائریکٹر (پولیس میٹرز) آفس آف اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب لگا دیا ہے۔اس کے علاوہ ڈی سی شیخوپورہ طارق محمود بخاری کو تبدیل کر کے آفیسر بکار خاص جبکہ ڈپٹی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ایس اینڈ جی اے ڈی سدرہ انس کو ڈی سی شیخوپورہ جبکہ ڈی سی اٹک عشرت اللہ خان نیازی کو تبدیل کر کے او ایس ڈی جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری کو آرڈی نیشن ٹو چیف سیکرٹری علی عنان قمر کو ڈی سی اٹک لگا دیا ہے۔

اس کے علاوہ ڈی سی اوکاڑہ مریم خان کو تبدیل کر کے ایڈیشنل سیکرٹری کوآرڈی نیشن ٹو چیف سیکرٹری اور ان کی جگہ تقرری کے منتظر عثمان علی کو ڈی سی اوکاڑہ لگا دیا ہے۔ ڈی سی گوجرانوالہ نائلہ باقر کو تبدیل کر کے او ایس ڈی اور ان کی جگہ ڈی جی وائلڈ لائف لیفٹیننٹ (ر)سہیل اشرف کو ڈی سی گوجرانوالہ، ڈی سی ساہیوال ڈاکٹر احتشام انور کو تبدیل کر کے او ایس ڈی اور ان کی جگہ ڈی سی لیہ ذیشان جاوید کو ڈی سی ساہیوال لگا دیا ہے اور ایڈیشنل کمشنر کوآرڈی نیشن ڈی جی خان اظفر ضیاء کو ڈی سی لیہ لگا دیا ہے۔ ڈی سی وہاڑی عرفان علی خان کو تبدیل کر کے او ایس ڈی اور ان کی جگہ ڈی سی ڈی جی خان وقاص رشید کو تبدیل کر کے ڈی سی وہاڑی لگا دیا ہے۔ تقرری کے منتظر فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) طاہر فاروق کو ڈی سی ڈی جی خان لگا دیا ہے۔ ڈی سی رحیم یار خان جمیل احمد جمیل کو تبدیل کر کے او ایس ڈی اور ڈی سی مظفر گڑھ علی شہزاد کو تبدیل کر کے ڈی سی رحیم یار خان لگا دیا ہے۔ سیکرٹری ریونیو بورڈ (بورڈ آف ریونیو) امجد شعیب خان ترین کو تبدیل کر کے ڈی سی مظفر گڑھ لگا دیا ہے۔

 

اس کے علاوہ ڈی سی چنیوٹ امان انور قدوائی کو تبدیل کر کے او ایس ڈی اور ڈی سی سیالکوٹ محمد عمر شیر تبدیل کو تبدیل کر کے ڈی سی میانوالی جبکہ وہاں تعینات ناصر محمود بشیر کو ڈی سی سیالکوٹ، ڈی سی نارووال محمد وحید اصغر کو تبدیل کر کے او ایس ڈی جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ مہر شاہد زمان ڈی سی نارووال، ڈی سی چکوال عبدالستار کو تبدیل کر کے او ایس ڈی جبکہ سیکرٹری کالونیز زمان وٹو کو ڈی سی چکوال، ڈی سی سرگودھا آسیہ گل کو تبدیل کر کے او ایس ڈی جبکہ ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ عبداللہ نیئر شیخ کو ڈی سی سرگودھا، ڈی سی خانیوال اشفاق احمد کو تبدیل کر کے او ایس ڈی جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ملتان آغا ظہیر عباس شیرازی کو تبدیل کر کے ڈی سی خانیوال لگا دیا ہے۔ اس کے علاوہ ڈپٹی سیکرٹری چیف منسٹرز آفس پنجاب لاہور محمد ریاض کو تبدیل کر کے ڈی سی چنیوٹ اور ڈی سی راجن پور محمد افضل ناصر خان کو تبدیل کر کے او ایس ڈی جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری لیبر اینڈ ہیومن ریسورس ذوالفقار علی کو ڈی سی راجن پور لگا دیا ہے۔ پنجاب حکومت نے سیکرٹری فوڈ ظفر نصر اللہ خان کو تبدیل کرکے او ایس ڈی کر دیا ہےجبکہ پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر بابر حیات تارڑر کو سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو/چیف لینڈ کمشنر/ریلیف کمشنر بورڈ آف ریونیو لگا دیا ہے۔ اس کے علاوہ سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن راشد منصور کو تبدیل کرکے پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر ،سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو طاہر خورشید کو او ایس ڈی جبکہ اسد اللہ خان کو سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو شوکت علی کو تبدیل کرکے ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سیکرٹری سکولز ایجوکیشن ارم بخاری کو تبدیل کرکے ایڈیشنل چیف سیکرٹری انرجی، سیکرٹری لٹریسی اینڈ نان فارمل بیک ایجوکیشن عارف انور بلوچ کو تبدیل کرکے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ایگریکلچر اینڈ رورل اکانومی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری اربن نائزیشن اینڈ انفراسٹریکچر ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر راحیل احمد صدیقی کو تبدیل کرکے چیئرمین چیف منسٹر انسپکشن ٹیم، تقرری کے منتظر حمید یعقوب شیخ کو چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ،

 

سیکرٹری سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال عنبرین رضا کو تبدیل کرکے سیکرٹری وویمن ڈویلپمنٹ، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن صوفی آغا کو تبدیل کرکے ایڈیشنل چیف سیکرٹری واخلہ، سیکرٹری یوتھ آفیسرز/ سپورٹس/ آرکیالوجی اینڈ ٹور رازم ندیم محبوب کو تبدیل کرکے سیکرٹری پنجاب ہائوسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ سیکرٹری انوائرمنٹ پروٹیکشن، سلمان اعجاز کو تبدیل کرکے او ایس ڈی اور سیکرٹری مائنر اینڈ منرلز عامر اعجاز اکبر کوکو تبدیل کرکے او ایس ڈی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ سید علی مرتضیٰ کو تبدیل کرکے سیکرٹری آبپاشی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ایگریکلچر اینڈ رورل اکانومی سمیرا صمد کو تبدیل کرکے سیکرٹری لٹریسی اینڈ نان فارمل بیک ایجوکیشن، تقرری کے منتظر کیپٹن (ر) محمد عارف کو سیکرٹری جنگلات/وائلڈ لائف اینڈ فشریز، سیکرٹری پبلک پراسیکوشن خالد شیر دل کو تبدیل کرکے سیکرٹری مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ، سیکرٹری لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ نبیل احمد کوکو تبدیل کرکے سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن، سیکرٹری پاپولیشن ویلفیئر حمد حسن اقبال کوکو تبدیل کرکے سیکرٹری پنجاب مائنر اینڈ منرلز، سیکرٹری مینجمنٹ اینڈ پروفیشل ڈویلپمنٹ صائمہ سعید کو کو تبدیل کرکے سیکرٹری انوائرمنٹ پروٹیکشن، سیکرٹری وویمن ڈویلپمنٹ نبیل جاوید کو کو تبدیل کرکے سیکرٹری پراسیکوشن، تقرری کے منتظر محمد شہریار سلطان کو تبدیل کرکےسیکرٹری سکولز ایجوکیشن، تقرری کے منتظر گلزار حسین شاہ کو سیکرٹری اوقاف و مذہبی امور،

کمشنر راولپنڈی ثاقب ظفر کو تبدیل کرکےسیکرٹری انرجی، پرنسپل سیکرٹری ٹو وزیراعلیٰ ڈاکٹر شعیب اکبر کی 30نومبر سے 90دن کی رخصت منظور کرتے ہوئے ان کی خدمات بھی وفاق کے سپرد کر دیں گئیں ہیں جبکہ کمشنر ملتان افتخار علی سہوکو تبدیل کرکےپرنسپل سیکرٹری ٹو وزیراعلیٰ پنجاب لگا دیا ہے۔ ممبر کنسالیڈیشن بورڈ آف ریونیو وقاص علی محمود کو تبدیل کرکےسیکرٹری فوڈ، سیکرٹری انرجی محمد عامر جان کو تبدیل کرکے سیکرٹری پاپولیشن ویلفیئر، سپیشل سیکرٹری داخلہ حسان بھٹہ کو تبدیل کرکے سیکرٹری یوتھ افیئرز/ سپورٹس/ آرکیالوجی اینڈ ٹورازم، کمشنر پنجاب اوورسیز پاکستانی کمیشن سید جاوید اقبال بخاری کو تبدیل کرکے سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن، سیکرٹری کوآپریٹو منصور قادر کو تبدیل کرکےاویس ڈی، تقرری کے منتظر احمد رضا سرور کوسیکرٹری کوآپریٹو، کمشنر پنجاب ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشن ثاقب منان کو تبدیل کرکے او ایس ڈی، تقرری کے منتظر تنویر اقبال تبسم کو کمشنر پنجاب ایمپلائز، سکیورٹی انسٹی ٹیوشن رجسٹرار کو آپریٹو سوسائٹی فیصل ظہور کو تبدیل کر کے او ایس ڈی جبکہ تقرری کے منتظر شاہد نیاز کو رجسٹرار کوآپریٹو، ڈی جی مائینز اینڈ منرلز شوکت علی کچی کو تبدیل کر کے او ایس ڈی، ایم ڈی پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بورڈ محمد اختر کو تبدیل کر کے ڈی جی مائینز اینڈ منرلز پنجاب، ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن زاہد حسین کو تبدیل کرکے او ایس ڈی، تقرری کے منتظر محمد سہیل شہزاد کو ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، ڈی جی ایل ڈی اے عثمان معظم کو ہٹا کر ان کی جگہ ایڈیشنل سیکرٹری ویلفیئر اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن سمیر احمد سید کو ڈی جی لاہو رڈویلپمنٹ اتھارٹی( ایل ڈی اے) لگا دیا ہے۔ ڈی جی راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی ندیم احمد ابرو کو تبدیل کر کے او ایس ڈی جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ عمارہ خان کو تبدیل کرکےڈی جی راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی، ایڈیشنل سیکرٹری ویرٹیکل پروگرام پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر عرفان نواز کو تبدیل کر کے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی لگاتے ہوئے کیپٹن (ر) محمد عثمان سے اس آسامی کا اضافی چارج واپس لے لیا ہے۔

 

تقرری کے منتظرعمر سعید ملک کو ڈی پی او اوکاڑہ،اے آئی جی ایڈمن اینڈ سکیورٹی سی پی او لاہورمحمد حسن رضا خان کو ڈی پی او جھنگ،ایس پی انوسٹی گیشن ون انوسٹی گیشن برانچ پنجاب لاہورعبدالقدوس بیگ کو ڈی پی او بہاولنگر، ایس ایس پی انوسٹی گیشن فیصل آبادسید ندیم عباس کو ڈی پی او مظفر گڑھ،ایس ایس پی آر اوسی ٹی ڈی لاہور محمد شعیب اشرف کو ڈی پی او بہاولپور، ایس پی ٹیلی کمیونیکیشن پنجاب لاہورمنتظر مہدی کو ڈی پی او رحیم یار خان، ایس پی ہیڈ کوارٹرز ٹریفک پنجاب لاہورعمارہ اطہر کو ڈی پی او سرگودھا، اے آئی جی ڈویلپمنٹ سی پی او پنجاب لاہورمحمد حسن اقبال کو ڈی پی او اٹک، ڈی پی او اوکاڑہ جہانزیب نذیر کو بٹالین کمانڈر 7 پی سی لاہور، ڈی پی او جھنگ عطاء الرحمن کو ایس پی انوسٹی گیشن I-انوسٹی گیشن برانچ پنجاب لاہور،ڈی پی او بہاولنگرمحمد انور کھیتران کو اے آئی جی ایڈمن اینڈ سکیورٹی سی پی او پنجاب لاہور، ڈی پی او مظفر گڑھ صادق علی کو ایس ایس پی ٹیلی کمیونیکیشن پنجاب لاہور، ڈی پی او بہاولپورسرفراز خان ورک کو ایس ایس پی آر او سی ٹی ڈی لاہور، ڈی پی او رحیم یار خان امیر تیمور کو ایس پی سپیشل برانچ ملتان ریجن، ایس پی سپیشل برانچ ملتان ریجن حبیب اللہ خان کوسنٹرل پولیس آفس لاہور،ڈی پی او سرگودھا حسن مشتاق سکھیرا کو پی ایس او ٹو آئی جی پنجاب، پی ایس او ٹو آئی جی پنجا ب محمد عبدالقادر قمر کو ایس ایس پی ہیڈ کوارٹرز ٹریفک پنجاب لاہور، ڈی پی او اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کو اے آئی جی ڈویلپمنٹ سی پی او پنجاب لاہور،تقرری کے منتظر محمد عاصم کو ایس ایس پی انوسٹی گیشن فیصل آباد تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔