کراچی یونین آف جرنلسٹس کا بوجوہ پی ایف یو جے کے انتخابی عمل سے باہر رہنے کا فیصلہ

کراچی : کراچی یونین آف جرنلسٹس نے بوجوہ پی ایف یو جے کے انتخابی عمل سے باہر رہنے کا فیصلہ کیا ہے کراچی یونین آف جرنلسٹس یہ سمجھتی ہے کہ پی ایف یو جے کی موجودہ قیادت نے ایک طرف آئین میں بعض ترامیم کی غیرآئینی طریقے سے کوشش کی اور دوسری طرف پی ایف یو جے کے انتخابی عمل سے کے یو جے کو باہر رکھنے کے لیے عہدوں کی بندر بانٹ کی گئی ۔ کراچی یونین آف جرنلسٹس ملک بھر سے آئے ہوئے آپ تمام مندوبین کی میزبانی کا سلسلہ آخری مندوب کی کراچی سے روانگی تک جاری رکھے گی اس دوران اگر ہم سے آپ کا خیال رکھنے میں کوئی کوتاہی ہوئی ہو تو ہم معذرت خواہ ہیں۔ اکرم خان، اشرف خان، احمد خان ملک، جاوید اصغر چوہدری، فہیم صدیقی، خورشید تنویر، سردار لیاقت، نعیم کھوکھر، شاہد اقبال۔