عودی عرب کے مختلف شہروں میں پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے پارٹی کے 52 ویں یوم تأسیس کی تقریبات منعقد کی گئیں

سعودی عرب کے مختلف شہروں میں پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے پارٹی کے 52 ویں یوم تأسیس کی تقریبات منعقد کی گئیں بڑی تقریبات کا انعقاد سعودی عرب کے شہر ریاض میں منعقد ہوا جس میں پارٹی عہدیداروں اور ورکرز کے علاوہ دیگر سیاسی جماعتوں کے افراد نے شرکت کی سعودی دارالحکومت ریاض میں پاکستان پیپلزپارٹی ریاض ریجن کی جانب سے یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی واحد ایسی سیاسی جماعت ہے جس نے عوام کو سیاسی شعور دیا اور عام آدمی کے مسائل کو اجاگر کیا ذوالفقار علی بھٹو شہید نے ملک کو آہین دیکر اداروں اور جمہوریت کو مستحکم کیا اور پیپلزپارٹی آج بھی اسی سیاسی جدوجہد پر گامزن ہیپاکستان پیپلزپارٹی مڈل ایسٹ کے جنرل سیکرٹری محمد خالد رانا اور ریاض ریجن کے صدر احسن عباسی نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل جمہوریت کے مضبوط ہونے میں ہے۔


تمام سیاسی طاقتوں کو ملکر ملک میں جمہوری نظام کو بہتر اور مضبوط بنانے کی ضرورت ہے اور پیپلزپارٹی عوامی جماعت ہے اور ہمیشہ جمہوری اقدار کے مطابق فیصلے کرتی ہے تاکہ عوام طاقت کا سرچشمہ بن کر ابھر سکیں اور پیپلزپارٹی کا ہر ورکر بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کی لیڈر شپ میں متحد ہے اور انکے ساتھ کھڑا ہے تقریب سے محمد اصغر قریشی، قاضی اسحاق میمن، شریف بھٹو، صداقت حسین، اعجقز بانیاں، خالد اکرم رانا، حافظ عبدالوحید سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔

جدہ میں منعقدہ یوم تاسیس کی تقریب کے مہمان خصوصی دیرینہ کارکن چوہدری ذولفقار تھے، جبکہ صدارت پی پی پی کے سعودی عرب کے صدر تصور چوہدری تھے، دیگرمقررین میں صحافی اسد اکرم ،شاعرآفتاب ترابی، چوہدری ذولفقار، وقاص عنایت اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کیلئے پی پی پی کی خدمات اور قربانیوں کوذکر کیا مقررین نے کہا کہ پی پی پی اور شہید ذولفقار علی بھٹو نے ملک کو نئی قیادت دینے کیلئے تعلیمی اداراوں میں طلباء یونین، صنعتی اداروں مین ٹرید یونین کو فروغ دیکرعوام کو انکے حقوق کا احساس دلایا۔ بھٹو خاندان اور پی پی پی کی عملی قربانیاں ہیں جمہوریت کے فروغ کیلئے آج آصف علی ذرداری کو پی پی پی کی جمہوری سوچ کی سزا دی جارہی ہے مگر نہ شہید ذولفقار علی بٹھو، اور نہ آج کا داماد آصف علی ذرداری آمروں کے سامنے جھکے گا۔ مقررین نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ آج ہمارے پاس بلاول بھٹو کی شکل میں ایک نوجوان قیادت ہے جو آنے والے دنوں میں پاکستان کی قیادت کرتے ہوئے پاکستان کوجن مشکلات میں نام نہاد نئے پاکستان والوں نے ڈالا اس سے عوام کے ساتھ ملکر نجات دلائینگے۔