سعودی عرب میں سندھی کلچر ڈے کی پروقار تقریب منعقد، سینکڑوں کی تعداد میں سندھی کیمونٹی کے مرد و خواتین کی شرکت

سعودی عرب میں سندھی کلچر ڈے کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں سینکڑوں کی تعداد میں سندھی کیمونٹی کے مردوخواتین نے شرکت کی جبکہ فوک گلوکار طفیل سنجرانی نے لوک گیت گا کر سماں باندھ دیا ۔ سعودی دارالحکومت ریاض میں انڈس کلچرل اینڈ سوشل فورم کی جانب سے منعقدہ کردہ سندھی کلچر ڈے کہ تقریب میں سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز اور ان کی اہلیہ سمیت دیگر افسران نے بھی شرکت کی اس موقعہ پر انڈس کلچرل اینڈ سوشل فورم کے صدر ذیشان میمن قاضی نے کہا کہ ہم ہزاروں سال پرانی روایت کے امین ہے سندھ کی دھرتی محبت اور امن کا پیغام دیتی ہے اور اسکے باسی ملک کے اندر اور دنیا بھر میں شاندار روایات کو اجاگر کر رہے ہیں ۔

سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز نے کہا کہ پاکستان کے چاروں صوبوں کی ثقافت ایک سے بڑھ کر ایک تر ہے اور ہمارے ثقافتی رنگ پوری دنیا میں ہماری پہچان ہیں ہماری کوشش ہوگی کہ سندھی کلچر کے ساتھ ساتھ دیگر صوبوں کے ثقافتی رنگوں کو سعودیہ میں اجاگر کیا جائے۔ تقریب میں فوک گلوکار طفیل سنجرانی نے لوک گیت گا کر خب سماں باندھا جبکہ شرکاء کی بڑی تعداد نے لوک گیتوں پر رقص بھی کیا اور سندھی ڈانس کرکے تقریب کو رونق بخشی ۔ تقریب سے غلام قادر ملاح’ حفیظ شیخ، ڈاکٹر مصطفی کمال اور عرفان میمن نے بھی خطاب کیا۔