جدہ میں “امن و ترقی کیلئے متحد” کے  عنوان کےتحت اسلامی تعاون  تنظیم کی گولڈن جوبلی تقریبات میں پاکستان کی بھرپور شرکت

اسلامی تعاون  تنظیم کی گولڈن جوبلی تقریبات میں پاکستان نے  بھرپور شرکت کی۔ او آئی سی کی گولڈن جوبلی کی تقریبات جدہ میں “امن و ترقی کیلئے متحد” کے  عنوان کےتحت منعقد کی گئیں۔ تقریب کے سلسلے میں پاکستانی لوک فنکار اختر چنال زہری اور اکبر خمیسو خان جدہ آئے۔ انہوں نے یہاں مسلم ممالک کے فنکاروں کے ساتھ  پرفارم کیا۔ بلوچستان اور سندھ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی لوک گلوکاروں اور موسیقاروں ، اختر چنال زہری اور اکبر خمیسو خان نے پاکستانی علاقائی  لباس پہن کر سامعین کے ایک بڑے مجمع کے  سامنے اپنا فن کا مظاہرہ کیا ۔

تقریب میں موجود لوگوں نے  پرفارمنس سے خوب لطف اٹھایا۔ لوک فنکاروں نے  روایتی لباس ، موسیقی ، رقص اور پرفارمنس سے سامعین کے دل موہ لیے۔ اس موقع پر انھوں نے مختلف لوک نغمات سنائے۔  سامعین اپنی نشستوں سے اٹھ گئے اور لوک گانوں اور موسیقی کی دھن پر رقص کیا۔ پاکستانی لوک فنکاروں کو حاضرین کی جانب سے خوب داد ملی۔