کراچی الیکشن کمیشن کے دفتر کے سامنے جلسہ آزادی مارچ سے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کا خطاب

ووٹ کے تقدس پامال کرکے کسی کو اقتدار پر قبضے کی اجازت نہیں دیں گے۔  آج پورے ملک میں تمام سیاسی جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر جمع ہیں۔  آج ملک میں پوری معیشت ڈوب رہی ہے اور ہمارے سلیکٹیڈ وزیراعظم عیاشیاں کررہے ہیں۔ اس ناجائز حکومت نے چارسو ادارے ختم کرنے کی بات کی ہے اور انہوں نے ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا تھا۔  پی آئی اے کے ملازمین کی تمام مراعات ختم کردی گئی ہیں۔ ملازمین بنیادی تنخواہ پر گذارہ کرنے پر مجبور ہیں۔ اس ملک کو یہ ٹھیک نہیں کرسکتے۔ افواج پاکستان ایک مستحکم ادارہ ہے آج ان کو کس طرح عدالتوں میں گھسیٹا گیا اس سے بڑی شرم کی بات اور کیا ہوسکتی ہے اس حکومت کیلئے۔ اس جعلی پارلیمنٹ کو ہم اس حساس معاملے پر قانون سازی کی اجازت نہیں دیں گے۔ اس لئے انہیں چاہئیے کہ فوری طور پہ مستعفی ہوجائیں ، اور ہم اس مطالبے پر متفق ہیں۔