گورنر سندھ سے رکن قومی اسمبلی جے پرکاش لوہانا کی گورنر ہاﺅس میں ملاقات

کراچی سے آٹھویں جماعت کی 14 سالہ طالبہ ہما مسیح کے اغواءکے بارے میں گورنرسندھ کو جے پرکاش لوہانا نے آگاہی فراہم کی
کراچی : گورنر سندھ عمران اسماعیل سے رکن قومی اسمبلی جے پرکاش لوہانا کی گورنر ہاﺅس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ایم این اے جے پرکاش لوہانا نے کراچی سے آٹھویں جماعت کی 14 سالہ طالبہ ہما مسیح کے اغواءکے بارے میں گورنرسندھ کو آگاہی فراہم کی۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے لڑکی کے اغواءکے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ پولیس سے فوری رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت دی کہ فوری طور پر لڑکی کو بازیاب کرانے کے لئے کاروائی عمل میں لائیں جبکہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔ انہوں نے مزید ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ لڑکی کو بازیات کرانے کے بعد فوری طور پر والدین سے ملوایا بھی جائے۔