ہالینڈ میں چاقو بردار شخص کا حملہ، 3 افراد زخمی

 ہالینڈ کے شہر ہیگ میں چاقو بردار شخص کے حملے میں 3 افراد زخمی ہوگئے، حملہ آور نے خریداری کے لیے مشہور شاہراہ پر موجود افراد پر حملہ کیا۔ واقعے کے بعد شہریوں میں افراتفری مچ گئی اور وہ جان بچانے کے لیے ِادھر اُدھر بھاگنے لگے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار جائے وقوع پر پہنچیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

پولیس کو سرمئی رنگ کے لباس میں ملبوس 45 سے 50 سالہ شخص کی تلاش ہے جس کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ حملے میں ملوث ہوسکتا ہے، حملہ آور موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عینی شاہدین سے واقعے سے متعلق تفتیش کی جا رہی ہے۔