یہ موت طاہر خان اور سیما طاہر کے کندھوں پر ہے

کراچی میں نیوز ون سے وابستہ ایک صحافی ایس ایم عرفان منگل کی صبح حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔ مرحوم کی پانچ ماہ کی تنخواہ ادارے کے ذمے واجب الادا ہے

پاکستان میں نجی ٹی وی چینل نیوز ون میں کارکنوں کی پانچ ماہ کی تنخواہ ادا نہ کیے جانے پر کراچی ہیڈ آفس میں کام بند کر دیا گیا ہے اور یونین سے وابستہ صحافیوں نے دفتر کے باہر دھرنا دیا ہے

نیوز ون ایئر ویوز میڈیا کا چینل ہے جس کے پاس ٹی وی ون، سرائیکی زبان کا چینل وسیب اور ایڈورٹائزنگ ایجنسی انٹر فلو بھی ہے۔ اس گروپ کے مالک طاہر اے خان ہیں جبکہ ان کی اہلیہ سیما طاہر ڈائریکٹر ہیں۔

نیوز ون ٹی وی نے لاہور اور اسلام آباد میں بھی کارکنوں کو چار ماہ کی تنخواہ نہیں دی


نیوز ون ٹی وی کے سینئر رپورٹر محمد عرفان شیخ مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے قران خوانی و دعا کا اہتمام

کراچی( پریس ریلیز) کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کےممبر اور نیوز ون ٹی وی چینل کے یونٹ چیف ہر دلعزیز سینئر رپورٹر سید محمد عرفان شیخ مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے نیوز ون ٹی وی کے سامنے قرآن خوانی اور دعا کا اہتمام کیا گیا
قران خوانی اور دعا میں کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر طارق ابوالحسن ،سیکرٹری محمد عارف خان، کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر حسن عباس، کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز خان فاران ،سیکرٹری ارمان صابر ،کرائم رپورٹر ایسوسی ایشن کے سیکرٹری طحہ عبیدی اور پیپ کے جنرل سیکر ٹری آصف جئے جا نے بھی شرکت کی ۔
دعا میں اے این پی سند ھ کے صدر شاہی سید اور جی ڈی اے کی رہنما نصرت سحر عباسی، پاکستان تحریک انصاف کے خرم شیر زمان،جماعت اسلامی کے رہنما یونس بارائی،سیکرٹری اطلا عات محمد زاہد عسکری،صہیب احمد،نیوز ون ٹی وی کے ملازمین، مرحوم کے اہل خانہ، عزیز و اقارب،سیاسی،سماجی و مذہبی جما عتوں کے رہنماؤں، سینئر صحافیوں اور عمائدین شہرسمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ہے،
تعزیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر طارق ابوالحسن اور سیکریٹری محمد عارف خان کا کہنا تھا کہ صحافی برادری متحد ہے اور اپنے حقوق کی حفاظت کے لئے اسی طرح متحد ہو کر جدو جہد جاری رکھے گی ۔
صحافی رہنماوں نے معاہدے کے مطابق نیوز ون کے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی پر انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایک اچھی مثال قائم کی ہے ، رہنماوں نے امید ظاہر کی کہ انتظامیہ معاہدے اور اپنے وعدے کا بھرم رکھتے ہوئے تمام ملازمین کے بقایا جات بھی بروقت ادا کرے گی ۔
صحافی رہنماوں نے نیوز کے ملازمین کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے کام چھوڑ کر ، دفتر سے باہر نکل کر احتجاج میں شرکت کی اور اپنے مرحوم ساتھی شیخ محمد عرفان کے لئے ان کا بھر پور ساتھ دیا ۔

سیکریٹری اطلاعات
کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور—-


احتجاج رنگ لایا نیوز ون کے ملازمین کو سیلری ملنا شروع


سر ہماری قیادت کچھ نہیں کرتی میں تو 17سال سے نوائے وقت میں کنفرم ملازم تھا انہوں مجھے بھی اسی طرح برطرف کردیا جیسے کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجر کو کرتے ہیں میرے پاس آئی ٹی این ای کا stay order بھی تھا ایک سال سے تنہا کیس لڑ رہا ہوں کے یوجے اور پی ایف یوجے کے عہدیداران مجھے ذاتی طور پر جانتے ہیں مگر سوائے تسلی کے کسی نے کچھ نہیں کیا میں ان سے صر ف یہ کہتا ہوں کہ جب سماعت ہو تو کے یو جے کی طرف سے کسی کو بھیج دیدیں تاکہ جج پر کچھ دبائورہے کیونکہ مالکان تاخیری حربے استعمال کررہے ہیں۔۔۔۔

shakir -nw