بونڈ سیریز کی 25ویں فلم ’نو ٹائم ٹو ڈائی‘ کا پہلا ٹیزر

بونڈ سیریز کی 25ویں فلم ’نو ٹائم ٹو ڈائی‘ کا پہلا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے جبکہ فلم کا ٹریلر بھی اگلے ہفتے تک ریلیز کیا جائیگا۔

یونیورسل پکچرز کے بینر تلے بونڈ سیریز کی یہ 25 ویں فلم ہے جس میں ڈینئل کریگ پانچویں بار سیریز میں بونڈ کا کردار نبھا رہے ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ اس کردار میں وہ آخری بار نظر آئیں گے۔

ڈینئل کریگ نے 2006 میں کسینو رویال سے اپنے بونڈ کیریئر کا آغاز کیا تھا، جس کے بعد ان کی دیگر 3 فلمیں کوانٹم آف سولیس 2008، اسکائی فال 2012 اور اسپیکٹرے 2015 میں ریلیز ہوئی تھیں۔

جیمز بونڈ سیریز کی نئی فلم ‘نو ٹائم ٹو ڈائی’ 8 اپریل 2020 میں ریلیز کی جائیگی