محسن عباس کی نئے گانے کے ساتھ واپسی

طویل تنقید کے ایک سلسلے کے بعد گلوکار و اداکار محسن عباس حیدر نے اپنے نئے گانے کے ساتھ شوبز میں کم بیک کر لیا۔

واضح رے کہ معروف گلوکار و اداکار محسن عباس حیدر گزشتہ چند ماہ سے اپنی سابقہ اہلیہ فاطمہ سہیل کے گھریلو تشدد کے الزامات کی وجہ سے مداحوں کی تنقید کا نشانہ بنے ہوئے تھے۔

گزشتہ روز محسن عباس کے نئے گانے ’روح‘ کا آفیشل پرومو سوشل میڈیا پر جاری کیا گیا جس کا عنوان ’روح‘ ہے۔

یہ گانا اگلے ماہ 6 دسمبر کو ریلیز کیا جائے گا، اس گانے کے میوزک ڈائریکٹر فراز کھوسہ ہیں۔

اس گانے کے پرومو کے جاری ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے کمنٹس کا سلسلہ جاری ہے۔

کسی نے اس گانے کے بول اور محسن عباس کی گائیکی کو سراہا جبکہ اکثر صارفین محسن عباس کی اہلیہ کے ساتھ ناچاکیوں کو ابھی بھی نہ بھلا پائے اور ان کے گانے کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا۔

آمنہ عارف نامی صارف نے محسن عباس کے گانے کے پوسٹر پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ معاف کیجیے گا میں اب اِن کی نہ کوئی پروڈکشن دیکھوں گی اور نہ ہی اِن کا کوئی دوسرا کام دیکھوں
واضح رہے کہ چند ماہ قبل محسن عباس حیدر اور ان کی سابقہ اہلیہ فاطمہ سہیل کے درمیان تنازع سامنے آیا تھا، اُن کی اہلیہ نے اُن پر گھریلو تشدد کا الزام لگایا تھا اور یہ تنازع عدالت تک پہنچ گیا تھا جس کے بعددونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی
اِس واقعے کی وجہ سے ناصرف محسن عباس کی نجی زندگی متاثر ہوئی بلکہ ان کے ابھرتے ہوئے کیریئر کو بھی بڑا دھچکا لگا تھا۔