ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں دوسرے دن کا کھیل جاری

ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں دوسرے دن آسٹریلیا نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 302 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ شروع کی تو اسے ابتداء میں ہی لے بوشین کی وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑگیا۔

لے بوشین 162 رنز اسکور کرنے کے بعد شاہین شاہ کی گیند پر بولڈ ہوگئے اور یوں آسٹریلیا کی369 رنز پر گرنے والی دوسری وکٹ بھی شاہین شاہ کے ہی کھاتے میں آئی۔

وکٹ کے دوسری جانب گزشتہ روز کے ناٹ آؤٹ اوپنر ڈیوڈ وارنر موجود ہیں جنہوں نے آج اپنے 250 رنز مکمل کر لیے ہیں، جبکہ اسٹیون اسمتھ 36 رنز بنا کر شاہین شاہ کا تیسرا شکار بنے
اس سے قبل گزشتہ روز شروع ہوئے ’’پنک بال ٹیسٹ‘‘ میں آسٹریلوی کپتان ٹم پین نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، جو ابتداء میں غلط ثابت ہوا اور 8 رنز کے مجموعی اسکور پر اوپنر جو برنس شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر وکٹ کیپر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

ٹیم پین کے آوٓٹ ہونے کے بعد لابوشین میدان میں اُترے اور ڈیوڈ وارنر کے ساتھ مل کر اننگز کو آگے بڑھایا، آسٹریلوی جوڑی کے سامنے پاکستانی بولرز بالکل بے بس نظر آئے۔

دونوں بیٹسمینوں نے اعتماد سے بیٹنگ کرتے ہوئے مزید کوئی وکٹ گنوائے دوسری وکٹ کی ناقابل شکست شراکت میں 294 رنز جوڑ کر مجموعی اسکور 302 رنز تک پہنچادیا، بارش کے باعث دن بھر میں 73 اوور کا کھیل ممکن ہوسکا تھا۔

اس سے قبل جب میچ شروع ہوا تو پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے ابتداء میں ہی 8 کے مجموعی اسکور پر برنز کی وکٹ حاصل کر لی تھی جس کے بعد آسٹریلیا کی جانب سے محتاط بیٹنگ کا مظاہرہ کیا گیا
پنک بال سے کھیلے جارہے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں، حارث سہیل، عمران خان اور نسیم شاہ کو ڈراپ کیا گیا ہے، جبکہ موسیٰ خان، محمد عباس اور امام الحق کو اس ٹیسٹ میں موقع دیا گیا ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کھیلنے والے فاسٹ بولر موسیٰ خان ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں ڈیبیو کر رہے ہیں، سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم نے انہیں ٹیسٹ کیپ دی۔

ٹیسٹ کیپ ملنے کے بعد موسی خان کا کہنا تھا کہ میرے لیےبہت اعزاز کی بات ہے کہ میں نے اتنے بڑے کھلاڑی سے ایک اہم ٹیسٹ میں ٹیسٹ کیپ حاصل کی ہے۔

موسیٰ خان پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کھیلنے والے 238 ویں کھلاڑی بن گئے ہیں، موسیٰ خان نے سات فرسٹ کلاس میچز اور ایک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلا ہے۔

موسیٰ نے کہا کہ وہ پوری توجہ بولنگ پر رکھیں گے اور اپنا سو فیصد دینے کی کوشش کریں گے