صوبے میں سرمایاکاری کے لئے حالات سازگار ہیں۔ چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ

سندھ صوبے میں سرمایاکاری کے لئے حالات سازگار ہیں۔ چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ فارن سروس اکیڈمی میں زیر تربیت 14ممالک کے 19 رکنی جونیئر سفیروں کے وفد سے ملاقات۔ کراچی 29 نومبر.۔ چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے کہا کہ سندھ صوبہ قدرتی وسائل سے مالامال ہے، صوبے میں سرمایہ کاری کے لئے ماحول سازگار ہے۔ یہ بات انہوںنے فارن سروس اکیڈمی میں زیر تربیت 14ممالک کے 19 رکنی جونیئر سفیروں کے وفد سے وزیر اعلیٰ ہاﺅس میں ملاقات کے دوران کہی۔ وفد میں ایران، نیپال، مالدیپ، مالی، فلسطین، موریشس، نائجیئریا، موریتانیا، تیونس، مدغاسکر، گیانا، گھانا، ایکواٹوریل گیانا اور کوموریس کے جونیئر سفرا شامل تھے۔ چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ اور سیکریٹری داخلہ سندھ کی جانب سے زیر تربیت جونیئر سفیروں کے وفد کو مختلف منصوبوں، اورمجموعی سیکیورٹی صورتحال کے متعلق آگاہی دی۔ چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے کہا کے سندھ صوبے میں سرمایہ کاری کے لئے حالات سازگار ہیں۔ سندھ صوبا تھر کول، ونڈ انرجی گیس اور پیٹرول کے قدرتی وسائل سے مالامال ہے۔ انہونے مزید کہا کے ملک کا سب سے بڑا شہر بھی سندھ صوبے میں ہے اور پاکستان کی معیشت میں بھی سندھ صوبے کا نمایاں حصہ ہے۔ تھرکول منصوبہ حکومت سندھ کا پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ایک کامیاب منصوبہ ہے۔ تھرکول سے 660 میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہورہی ہے اور صوبے میں ونڈ انرجی سے بھی بجلی پیدا کی جارہی ہے۔ ممتاز علی شاہ نے مزید کہا کے رواں مالی سال کے لئے صوبے میں 284 بلین روپے کا ترقیاتی بجٹ رکھا گیا ہے۔ انہونے مزید کہا کہ کراچی شہر میں ورلڈ بئنک، ایشین بینک اور دیگر عالمی اداروں کی مدد سے بہت سے ترقیاتی منصوبوں پر کام کیا جارہا ہے۔سیکریٹری داخلہ سندھ نے صوبے کے مجموعے سیکیورٹی کی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کے 2013 میں کراچی کو دنیا کی 6 خطرناک شہروں میں شمار کیا جاتا تھا اب کراچی 70 خطرناک شہروں میں شامل نہیں۔ شہر میں ٹارگیٹ کلنگ، دہشتگردی اور اغوا برائے تاوان کے واقعات میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔غیر ملکی جونیئر سفراءکے پاکستان آنے سے پتہ چلا کہ یہاں حالات بہت بہتر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی صنعتی بنیاد کافی بہتر ہے جس میں کاروبار و سرمایہ کاری کی وسیع گنجائش موجود ہے۔ فارن سروسز اکیڈمی اسلام آباد کے ڈائریکٹر پروگرام ثمر جاوید نے کہا کہ ان کی اکیڈمی جونیئر غیر ملکی سفیروںکو مختلف اداروں کا دورہ کرا رہی ہے تا کہ ان کو مختلف شعبوں کے بارے میں بہتر معلومات فراہم کی جائیں۔ ہینڈ آﺅ ٹ نمبر 1095

محکمہ اطلاعات حکومت سندھ فون۔۔99204401 کراچی مور خہ 28نو مبر 2019 پاکستان پیپلزپارٹی کے باونویں یوم تاسیس کے موقع پر سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون ، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب کا پیغام کراچی(ا29 نومبر)پیپلزپارٹی ملک کی واحد جماعت ہے جو وفاق پاکستان کی علامت ہے وفاق پاکستان کو مضبوط تر کرنے کا عزم کرتے ہیں پیپلزپارٹی کے سکڑنے کی بات کرنے والے دیکھ لیں کہ ہماری جماعت کی یوم تاسیس کی مرکزی تقریب آزاد کشمیر میں ہورہی ہے پیپلزپارٹی آج بھی اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ پیپلزپارٹی کے باونویں یوم تاسیس کے موقع پر اپنے پیغام میں بیرسٹر مرتضی وہاب نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی اپنے بانی بھٹو شہید کے فلسفے پر آج بھی عمل پیرا ہے شہید بی بی اس پیغام کو لیکر آگے چلیں اور آج بلاول بھٹو زرداری شہید بھٹو کے فلسفے کے محافظ ہیں ہم نے کبھی سیاست کو ریاست پر مقدم نہیں سمجھا ریاست ہے تو سب کچھ ہے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی مضبوط پارلیمنٹ کی خواہاں ہے جس کے لئے ماضی میں بھی اور آئندہ بھی اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ آج پیپلزپارٹی کے باونویں یوم تاسیس کے موقع پر اس بات کا عہد کرتے ہیں کہ اپنی نوجوان قیادت بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ایک مضبوط پاکستان کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ ہینڈ آﺅ ٹ نمبر 1096


اپنا تبصرہ بھیجیں