والدین اور بزرگوں کی دیکھ بھال کو شعار بنا یا جائے، پاکستان میں اولڈ ہاؤسز نہیں ہونے چاہیئے۔ساحر لودھی

والدین اور بزرگوں کی دیکھ بھال کو شعار بنا یا جائے، پاکستان میں اولڈ ہاؤسز نہیں ہونے چاہیئے۔ساحر لودھی وی کیئر سوشل ویلفیئر سوسائٹی خدمت کو عبادت سمجھ کر کررہی۔چیئر مین روٹری پاکستان لیٹریسی مشن فیصل ندیم روٹری کلب کراچی گیٹ وے فلاحی کاموں میں شب و روز مصروف عمل ہے،صدر روٹری کلب کراچی گیٹ وے ناہید وحید روٹری پاکستان لیٹریسی مشن تعلیم اور صحت کے ساتھ ساتھ انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔اشرف بشیر مایا کراچی(اسٹاف رپورٹر) روٹری کلب کراچی گیٹ وے کی جانب سے نارتھ ناظم آباد میں قائم وی کیئر سوشل ویلفیئر سوسائٹی میں مقیم بے سہارہ بزرگ مردوں اور عورتوں کے ساتھ ایک شام منایا گیا جس میں مہمان خصوصی مشہور ٹی وی کمپیئر ساحر لودھی نے کہاکہ میں ذاتی طور پر وطن عزیز میں اولڈ ایج ہوم کے خلاف ہوں مگر کسی مجبوری کے تحت یہ ہمارے بزرگ یہاں زندگی گزار رہے ہیں مگر یہاں آکر بالکل یہ محسوس نہیں ہورہا کہ یہ ایک ویلفیئر ادارہ ہے بلکہ یہاں مقیم لوگ ایک فیملی کی طرح زندگی گزار رہے ہیں یہاں کا ماحول اور صاف ستھرے پر سکون ماحول سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ وی کیئر ویلفیئر سوسائٹی ایک نیک مشن میں مصروف عمل ہے میں ذاتی طور پر یہاں کے منتظمین کی کاوشوں پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے روٹری پاکستان لیٹری مشن کے چیف کوارڈینٹر فیصل ندیم نے کہاکہ ہم اپنے معاشرے کی بد نظمی کا ذمہ دار ہمیشہ حکومتی اداروں پر ڈالتے ہیں جبکہ ہم خود معاشرے میں تبدیلی کے لئے کام نہیں کرنا چاہتے انہوں نے کہاکہ میرا یمان ہے کہ اگر ہم ایک پیسہ خرچ کرینگے تو اللہ تعالیٰ ہمیں 70گنا دیگا،آج ہم یہاں جس نیک کاز کے لئے جمعہ ہوئے ہیں اپنے بے سہارا بزرگوں کیساتھ ایک دن گزارر ہے ہیں ان کا دکھ درد بانٹ رہے ہیں اس موقع پر وی کیئر ویلفیئر سوسائٹی کی بانی فاطمہ خلفان نے بتا یا کہ ہم 12سال سے اس ادارے کو چلا رہے ہیں اس میں ہماری ٹیم جنرل سیکریٹری شہزاد اور دیگر شامل ہیں شب ورز ان بے سہاراہ لوگوں کی خدمت میں مصروف رہتے ہیں اس موقع پر روٹری کلب کراچی گیٹ وے کی صدر ناہید وحید نے کہاکہ روٹری کلب کراچی گیٹ وے معاشرے میں تبدیلی خصوصاً بے سہارہ لوگوں کی داد رسی کا فریضہ بھی انجام دے رہے ہیں اس موقع پر فاروق ڈاڈی،امٰ ہانی اور اشرف مایا نے بھی خطاب کیا اس موقع پر روٹری کلب کراچی گیٹ وے کے تحت وی کیئر ویلفیئر سوسائٹی اولڈ ایج ہوم میں انڈور گیم روم کا افتتاح کیا گیا اس موقع پر روٹرین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ جاری کردہ:۔ میڈیاسیکریٹری 

اپنا تبصرہ بھیجیں