چیئر مین پارکس اینڈ پلے گراؤنڈ کمیٹی بلدیہ شرقی مشتاق علی کی زیر صدارت اجلاس

 نشتر باسکٹ بال کورٹ کی تعمیر و مرمت اور تزئین و آرائش کے کام کاآغاز ہوگیا چیئر مین پارکس اینڈ پلے گراؤنڈ کمیٹی بلدیہ شرقی مشتاق علی کی زیر صدارت اجلاس کراچی (اسپورٹس رپورٹر) چیئر مین بلدیہ شرقی معید انور اور ڈپٹی کمشنر ایسٹ احمد حسین صدیقی کی کاوشوں سے کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان کی جدو جہد رنگ لے آئی،نشتر پارک میں “نشتر باسکٹ بال کورٹ “کی ازسر نو تعمیر و مرمت اور تزئین و آرائش کے حوالے سے چیئر میں پارکس اینڈ پلے گراؤنڈ کمیٹی مشتاق علی کی صدارت میں اجلاس،ڈائریکٹر پارک DMCایسٹ اقبال شیخ،یوسی چیئر مین سولجر بازار نوشاد خان،کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان اور نشتر باسکٹ بال کلب کے سدر محمد یعقوب نے شرکت کی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مورخہ 2دسمبر سے نشتر باسکٹ بال کورٹ کی کی تعمیر و مرمت،تزئین و آرائش کے ساتھ فلڈ لائٹس اور ڈریسنگ روم کی تزئین و آرائش کے کام کا آغاز کیا جائیگا چیئر مین پارکس اینڈ پلے گراؤنڈ کمیٹی DMCایسٹ نے کہاکہ چیئر مین معید انور کی خصوصی ہدایت پر نشتر پارک میں موجود باسکٹ بال کورٹ کی تعمیر و مرمت اور تزئین و اارائش کا کام انجام دیا جاررہا ہے انشا اللہ DMCایسٹ نشتر باسکٹ بال کورٹ کو تمام تر جدید سہولیات سے آراستہ کرکے شہر کراچی کا مثالی باسکٹ بال کورٹ بنا ئے گی اس موقع پر KBBAکے صدر غلام محمد خان نے نشتر باسکٹ بال کورٹ کی تعمیر و مرمت اور تزئین و آرائش کے حوالے سے اقدامات پر چیئر مین بلدیہ شرقی معید انور اور ڈپٹی کمشنر شرقی احمد حسین صدیق کی کاوشوں پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن اور کھلاڑیوں کی جانب سے خراج تحسین پیش کیا غلام محمد خان نے کہاکہ چیئر مین بلدیہ شرقی معید انور نے ہمیشہ کھیل اور کھلاڑیوں کی سرپرستی اور شفقت کا اظہار کیا ہے معید انور کے چیئر مین شپ میں ضلع شرقی میں کھیلوں کو فروغ حاصل ہوا ہے کراچی منی اولمپکس کا انعقاد معید انور کی کھیل اور کھلاڑیوں سے محبت کا ثبوت ہے۔ جاری کردہ:۔ میڈیا کوارڈینٹر   

اپنا تبصرہ بھیجیں