ایس ایم منیرچین کے ہسپتال میں کامیاب کڈنی ٹرانسپلانٹ آپریشن کے بعدوطن آگئے

ایس ایم منیرچین کے ہسپتال میں کامیاب کڈنی ٹرانسپلانٹ آپریشن کے بعدوطن آگئےتمام دوستوں اور نوجوانوں،میری فیملی کی دعاؤں سے خدا کا شکر ہے کہ میں اپنے پیروں پر چل کر واپس آیا ہوں،ایس ایم منیر ہمارے لیڈر کی صحتیابی کے ساتھ پاکستان واپسی سے تاجربرادری کی قوت مزید بڑھ گئی ہے،زبیرطفیل،گلزارفیروزپریس ریلیزکراچی(29نومبر2019)یونائٹیڈ بزنس گروپ(یو بی جی)کے سرپرست اعلیٰ اور سابق صدر ایف پی سی سی آئی ایس ایم منیرچین کے ہسپتال میں کامیاب کڈنی ٹرانسپلانٹ آپریشن کے بعدوطن آگئے،ایس ایم منیر کے گردے خراب ہوگئے تھے اورانکا کراچی میں ہر دوروز کے بعد ڈائیلاسس ہورہا تھا،ڈاکٹرز کے کئی گروپس سے مشاورت کے بعد انہوں نے چین میں گردوں کا آپریشن کرایا اور اب وہ صحتیابی کے بعد وطن واپس آگئے ہیں تاہم وہ ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق آرام کررہے ہیں۔ایس ایم منیر کی وطن واپسی کے بعد ایف پی سی سی آئی کے الیکشن کے حوالے سے یو بی جی کی الیکشن مہم میں بھی تیزی آگئی ہے کیونکہ ایس ایم منیر نے ازخود بزنس کمیونٹی کے نمائندوں سے رابطے شروع کردیئے ہیں۔ ایس ایم منیر نے کہا ہے کہ خدا کا شکر ہے کہ میں اپنے پیروں پر چل کر واپس آیا ہوں اور یہ سب میرے چاہنے والے دوستوں اور نوجوانوں،میری فیملی کی دعائیں ہیں  اور میں ان سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میرے آپریشن کی کامیابی کیلئے دعائیں کیں۔انہوں نے کہ یونائٹیڈ بزنس گروپ کا ہرفرد جنگی بنیادوں پر افیڈریشن الیکشن کی تیاریاں کرلے کیونکہ یو بی جی کے مقابلہ گروپ چاہے کتنا ہی کمزور کیوں نہ ہوہم الیکشن کی بھرپورتیاریاں کریں گے۔دریں اثناء یونائٹیڈ بزنس گروپ کے چیئرمین افتخار علی ملک، سیکریٹری جنرل زبیر طفیل، مرکزی ترجمان گلزارفیروز، یو بی جی سندھ ریجن کے چیئرمین خالدتواب،پنجاب ریجن کے چیئرمین میاں محمدادریس،یو بی جی الیکشن سیل کے کوآرڈینیٹر حنیف گو ہر،سردار یاسین ملک،سینیٹر عبدالحسیب خان،سینیٹر الیس احمدبلور،عبدالسمیع خان،یو بی جی کینیڈا ریجن کے چیئرمین نوید بخاری، سید مظہر علی نا صر،سابق نائب صدور طارق حلیم،شبنم ظفر،محمدیحییٰ پولانی،عبدالرحیم جانو،معروف بزنس مین اشرف میا،ممتاز کسٹمز ایجنٹ محمدساجد،راشد ہاشمی،شکیل ڈھینگڑا،اور دیگر نے تا جر برادری کے قائد  ایس ایم منیر کو آپر یشن کی کا میا بی اور صحت کی بحالی کے ساتھ وطن واپس آنے پر مبا رکبا د پیش کرتے ہوئے انہیں صنعت و تجا رت کی فروغ کے لیے ان کی 50سالہ خدمات کو زبردست خراج تحسین بھی پیش کیا۔ زبیر طفیل اور گلزار فیروز نے کہا کہ ہمارے لیڈر کی صحتیابی کے ساتھ پاکستان واپسی سے تاجربرادری کی قوت مزید بڑھ گئی ہے اور  ایس ایم منیرجلدہی دوبارہ اپنے روز مرہ کی معمول کی سر گر میاں شروع کر یں گے۔       –گلزار فیروز۔۔۔سابق نائب صدر ایف پی سی سی آئی و ترجمان یونائیٹڈ بزنس گروپ 0321-8261426

اپنا تبصرہ بھیجیں