کراچی یونیورسٹی میں پشتو اسٹوڈنٹس کونسل کی جانب سے طلبہ کیلئے “افغان جنگ کے پشتون پر اثرات” پر اسٹڈی سرکل کا انعقاد

کراچی یونیورسٹی میں جمعرات28 نومبر کو پشتو اسٹوڈنٹس کونسل کی جانب سے طلبہ کیلئے  “افغان جنگ کے پشتون پر اثرات” پر اسٹڈی سرکل انعقاد کیا گیا۔ اسٹڈی سرکل کا مقصد نوجوان اسٹوڈنٹس کو اپنے حقیقی تاریخ اور پشون خطے کے ماضی،حال اور مستقبل میں پیش آنے والے حالات سے باخبر رکھنا تھا۔اسٹڈی سرکل میں جامعہ کراچی کے مختلف شعبہ جات میں زیر تعلیم طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ سٹدی سرکل کے سپیکر اور مہمان خصوصی کراچی کے ایک ممتاز صحافی ، تجزیہ کار ، اور تبصرہ نگار مجاہد بریلوی تھے۔مجاہد بریلوی باقاعدہ ٹی وی شخصیت ہیں، وہ ڈان نیوز کے پروگرام ایجل ایج ایج پر نظر آتے ہیں۔

اس سے پہلے ، انہوں نے سی این بی سی چینل کے لئے کام کیا اور گذشتہ دو دہائیوں سے وہ بغیر کسی وقفے کے ٹیلی ویژن پر دکھائی دے رہے ہیں۔ مجاہد نے سیاسی جرائد اور اخبارات کے لئے مضامین لکھے ہیں ، اور افغانستان اور بلوچستان سے متعلق کتابیں بھی لکھیں ہیں ، نیز حبیب جالب کی یاد میں ایک کتاب بھی لکھی ہے ۔ مجاہد بریلوی اس موضوع انہوں نے کہاں کہ افغانستان میں گزشتہ چالیس سال سے جاری خانہ جنگی،عالمی طاغوتی قوتوں اور پڑوسی ممالک کی مداخلت پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ پشتون سٹوڈنٹس کونسل کی ممبر سیدہ ظاہرہ شاہ نے سٹڈی سرکل کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس سی نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ علمی مباحثے ،اسٹڈی سرکلز اور دوسرے ایسے تخلیقی سرگرمیوں میں طلباء کو مصروف رکھیں جس سے وہ اپنے نصابی مطالعے کے ساتھ ساتھ ارد گرد میں رونما ہونے والے حالات واقعات سے بھی آشنا ہو۔